چشمہ شفاء۔14

آج ہم آپ کے ساتھ جس موضوع پر بات چیت کریں گے وہ  ہے "بادام اور ہماری صحت پر اس کے اثرات"

1914739
چشمہ شفاء۔14

ڈاکٹر مہمت اُچار کے طبّی مشوروں پر مبنی پروگرام "چشمہ شفاء" کے ساتھ آپ کی خدمت میں حاضر ہیں۔

آج ہم آپ کے ساتھ جس موضوع پر بات چیت کریں گے وہ  ہے "بادام اور ہماری صحت پر اس کے اثرات"۔

موضوع کی طرف آنے سے پہلے ہم ایک چیز واضح کرنا چاہتے ہیں اور  وہ یہ کہ یہاں جس بادام اور اس کے فوائد پر ہم بات کریں گے وہ کچا بادام ہے۔ بادام کو  بھُنا ہوا یا تلا ہوا نہیں ہونا چاہیے۔

 

1۔ بُرے کولیسٹرول LDL  کا خاتمہ کرتا ہے

خون میں بُرے کولیسٹرول LDL کے درجے کا بڑھنا قلبی شریانوں کی بیماریوں کے خطرے میں اضافہ کرتا ہے۔ ہر روز تقریباً 20 سے 25 عدد باداموں کا استعمال بُرے کولیسٹرول کے درجے کو واضح شکل میں کم کر کے دل کی بیماریوں کے خطرے  کو کم کرتا ہے۔ یہی نہیں بلکہ دوسری طرف بادام اچھے کولیسٹرول کو بڑھاتا ہے۔

 

2۔ وٹامن کا خزانہ

100 گرام بادام اپنے اندر موجود تقریباً 20 گرام پروٹین رکھتے ہیں۔ اس کے علاوہ بادام جسم کی  پوٹاشئیم، کیلشئیم اور فولاد کی یومیہ ضرورت کے ایک بڑے حصے کو  بھی پورا  کرتے ہیں۔ اس خشک میوے میں وٹامن اے اور وٹامن سی بھی بلند مقدار میں پایا جاتا ہے۔

بادام میں شامل وٹامن ای اپنے  اینٹی آکسیڈنٹ خصائص کے ساتھ جلد کو خوبصورت بناتا ہے۔

تجویز کردہ مقدار یعنی 100 گرام بادام تقریباً 5ml فولاد کے ساتھ جسم کی یومیہ ضرورت کے ایک بڑے حصے کو پورا کرنے کے لئے کافی ہے۔

علاوہ ازیں بادام اپنے اندر موجود فاسفورس کی بلند مقدار کے ساتھ ہڈیاں بننے اور ان میں بہتری لانے میں بھی اہم کردار ادا کرتا ہے ۔اس وجہ سے حاملہ عورتوں کو اور بلوغت کی عمر کے بچوں کو بادام کے استعمال کا مشورہ دیا جاتا ہے۔

 

3۔ توجہ میں اضافہ

ہر روز مُٹھی بھر بادام کھانے سے دماغی قوّت میں ہی اضافہ نہیں ہوتا  بلکہ الزائمر کے خطرے میں بھی کمی ہو سکتی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ جسم کو توانائی دینے کی وجہ سے تھکن کا احساس بھی کم ہو جاتا ہے۔

بادام نظامِ عصبی کو بہتر بنا کر توجہ مرکوز کرنے میں بھی مدد دیتے ہیں۔ حافظے کو مضبوط بناتے اور بھلکڑ پن کی بیماری پر قابو پانے میں مدد دیتے ہیں۔

 

5۔ جلد  کے لئے مفید

بادام کا تیل بہت طاقتور موئسچرائزر ہونے کی وجہ سے جلد کو نرم اور نمدار بناتا ہے۔

 

6۔ پِتّے کے لئے مفید

بادام پِتّے میں پتھری بننے کے خطرے کو کم کرتا  ہے اور اپنے اندر موجود پوسے کی مدد  سے نظام انہظام کو تقویت دے کر پِتّے کے بوجھ کو کم کرتا ہے۔

 

7۔ بالوں کی صحت

وٹامن سی اور اومیگا 3 جیسے خصائص کی وجہ سے بادام بالوں کی صحت کے حوالے سے بھی نہایت مفید غذا ہیں۔ یہ نہ صرف بالوں کی نمی بحال کرتے ہیں بلکہ بالوں کی جڑوں کو مضبوط بنا کر ان کو صحت مند شکل میں بڑھنے میں بھی مدد دیتے ہیں۔  بادام ، ماند  اور بے رونق بالوں کو چمک بھی عطا کرتے ہیں۔

 

8۔ گردوں  کے لئے فوائد

بادام، گردوں میں ریت یا پتھری  جمع ہونے کا بھی سدّباب کرتے ہیں۔

 

9۔ انتڑیوں کی افعال میں تیزی

بادام، کاربن ہائیڈریٹ کی کم اور تیل اور پوسے کی بلند مقدار کی وجہ سے سیر  رکھتے یعنی پیٹ کو بھرا رکھتے ہیں۔ اس کے علاوہ بادام میں شامل کاربن ہائیڈریٹ کا ایک بڑا حصہ پوسے  پر مشتمل ہونے کی وجہ سے ہضم ہونے میں دیر لگاتا اور اس طرح ایک طویل عرصے تک پیٹ کو بھرا رکھتا ہے۔ یہی نہیں بادام، نظام انہظام کو صحت مند رکھتا، قبض کو ختم کرتا  اور پانی کو انتڑیوں میں کھینچ کر  انتڑیوں کی حرکت میں اضافہ کرتا ہے۔

 

10۔ سیر رکھ کر خون کی شکر  کو متوازن رکھتا ہے

سیر رکھنے کی خصوصیت کی وجہ سے اگر پھلوں جیسی خون میں شکر کی مقدار کو ایک دم بلند کرنے والی غذاوں کے ساتھ بادام کا استعمال کیا جائے تو خون میں شکر کی فوری بلندی کا سدّباب ہو جاتا ہے۔ اس خصوصیت کی وجہ سے ذیابیطس کے مریض بھی بادام کا استعمال کر سکتے ہیں۔

بادام اپنے اندر شامل میگنیزیئم کی وجہ سے ہضم کے مراحل پر براہ راست اثر انداز ہوتے ہیں۔ ہضم کے مراحل پر اثرات میں سے ایک خون میں شکر کی مقدار  کو توازن میں رکھنا ہے۔  علاوہ ازیں تحقیقات نے ثابت کیا ہے کہ ذیابیطس کے مریضوں میں میگنیزیئم کی 40 فیصد کمی پائی جاتی ہے۔ خواہ شوگر کی بیماری نہ بھی ہو تو بھی یومیہ ایک مُٹھی بادام کھانے سے خون میں شکر کی مقدار میں کمی آتی ہے۔

 

11۔ بلڈ پریشر کو توازن میں رکھتا ہے

تحقیات سے ثابت ہوا ہے کہ میگنیزیئم کی کمی کی وجہ سے خون کے دباو میں اضافہ ہو جاتا ہے ۔ بادام میں شامل میگنزیئم  اس کمی کو پورا کرتی اور بلند فشارِ خون کے خطرے سے بچاتی ہے۔

 

12۔ ہڈیوں کی مضبوطی

بادام اپنے اندر موجود کیلشیئم اور میگنیزیئم کی وجہ سے ہڈیوں کو مضبوط بناتا ہے ۔ اگر بادام کو مستقل اپنی خوراک کا حصہ بنا لیا جائے تو  یہ، خاص طور پر 20 سال کی عمر کے بعد،  ہڈیوں کی صحت کو برقرار رکھنے میں معاونت کرتا ہے۔

 

13۔ شریانوں کے کھچاو کا سدّباب

بادام میں شام وٹامن ای شریانوں کو سخت ہونے سے محفوظ رکھتا ہے۔

 

14۔ کینسر کے خلاف مفید

بادام وزن کو قابو میں رکھنے   میں مدد دیتا اور اینٹی آکسیڈنٹ خصوصیات اور پوسے کی مقدار کے ساتھ کینسر کا شکار ہونے سے بچاتا ہے۔ متعدد حوالوں سے مفید اس غذا یعنی بادام  کو 25 عدد تک روزانہ استعمال کرنا ضروری ہے۔

 



متعللقہ خبریں