ایلن مسک نے انڈونیشیا میں اسٹارلنک کا افتتاح کر دیا

انڈونیشیا  کے انٹرنیٹ سے محروم علاقوں کو انٹرنیٹ فراہم کرنے کی وجہ سے میں بے حد خوشی محسوس کر رہا ہوں: مسک

2141656
ایلن مسک نے انڈونیشیا میں اسٹارلنک کا افتتاح کر دیا

ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے منتظم اعلیٰ 'ایلن مسک ' نے 17 ہزار سے زائد جزائر پر مشتمل ملک 'انڈونیشیا 'میں اسٹار لنک کا افتتاح کر دیا ہے۔

ایلن مسک نے جزیرہ بالی میں انڈونیشیا کے وزراء کے ساتھ ملاقات کی اور جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ "انڈونیشیا  کے انٹرنیٹ سے محروم علاقوں کو انٹرنیٹ فراہم کرنے کی وجہ سے میں بے حد خوشی محسوس کر رہا ہوں"۔

مسک نے انڈونیشیا میں صحت اور تعلیمی  سیکٹروں میں تیز رفتار انٹرنیٹ کی فراہمی  کے لئے طے کردہ سمجھوتے کی رُو سے ملک کے مختلف علاقوں کے صحت مراکز میں انٹرنیٹ کی رفتار  کا بھی جائزہ لیا ہے۔

واضح رہے کہ اسٹارلنک ایک ایسا اسپیس بیس پروگرام ہے جس پر اسپیس ایکس سالوں سے کام کر رہی ہے۔ اس پروگرام کا مقصد بذریعہ سیٹلائٹ ایسے علاقوں کو انٹرنیٹ فراہم کرنا ہے جہاں یہ سہولت یا تو میّسر نہیں ہے یا پھر اس کی رفتار بے حد سُست ہے۔

اس وقت زمینی مدار میں اسپیس ایکس کے  3 ہزار 200 سے زائد اسٹار لنک سیٹلائٹ  دنیا کے دور دراز  مقامات کو تیز رفتارا ور براڈ بینڈ انٹرنیٹ فراہم کر رہے ہیں۔

اسپیس ایکس  ، اسٹارلنک سیٹلائٹوں کے ذریعے، دنیا کے مدار میں 12 ہزار سیٹلائٹوں کا جال بچھانے کا اور اس منصوبے کو 2027 تک مکمل کرنے کا ہدف رکھتی ہے۔



متعللقہ خبریں