اڑن گاڑی "ہیکسا"کی جاپانی دارالحکومت ٹوکیو میں پہلی کامیاب نمائشی پرواز

یہ گاڑی زیادہ سے زیادہ 100 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے پرواز کر سکتی ہے اور تقریباً 15 منٹ تک ہوا میں رہ سکتی ہے

2141115
اڑن گاڑی "ہیکسا"کی جاپانی دارالحکومت ٹوکیو میں پہلی کامیاب نمائشی پرواز

امریکی ایوی ایشن کمپنی لفٹ ایئر کرافٹ کی تیار کردہ اڑن گاڑی "ہیکسا" نے جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں اپنی پہلی نمائشی پرواز کامیابی سے مکمل کی۔

"SusHi Tech Tokyo 2024" ایونٹ کے حصے کے طور پر ہیکسا  فلائنگ گاڑی کا پہلا فلائٹ مظاہرہ دارالحکومت کے بگ سائٹ نمائشی مرکز کے گیراج میں منعقد کیا گیا۔

ٹوکیو میٹروپولیٹن دفترِ گورنر  کے زیر اہتمام جس میں تقریباً 500 افراد نے شرکت کی پروموشنل شو میں  فلائنگ  گاڑی ہیکسا نے 10 میٹر فضا میں پرواز کی۔

پہلی کامیاب پرواز کو دیکھنے والے تماشائیوں نے اڑان بھرنے والی  گاڑی کی فوٹو گرافی کی اور ویڈیوز بنائیں۔

ہیکسا گاڑی کی تشہیر کے لیے  یہ شو  مفت ہو گا۔

گاڑی زیادہ سے زیادہ 100 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے پرواز کر سکتی ہے اور تقریباً 15 منٹ تک ہوا میں رہ سکتی ہے۔



متعللقہ خبریں