ترکیہ کی عسکری مزاحمت صلاحیت میں زبردست اضافہ ہوا ہے، ڈائریکٹر اطلاعات

صدر رجب طیب ایردوان کی دور اندیشی کی  بدولت ترکیہ ملکی منصوبوں   کے ساتھ دفاعی  شعبے میں مزید خود اعتماد مستقبل کی طرف بڑھ رہا ہے

2106881
ترکیہ کی عسکری مزاحمت صلاحیت میں زبردست اضافہ ہوا ہے، ڈائریکٹر اطلاعات

صدارتی  محکمہ اطلاعات  کے ڈائریکٹر فخرالدی آلتون کا  کہنا ہے کہ ترکیہ اپنی عسکری مزاحمت صلاحیت میں تیزی سے اضافہ کر رہا ہے۔

آلتون نے سماجی رابطوں کے پیج پر  قومی دفاعی صنعت کی ترقی پر انگریزی میں ایک پوسٹ جاری کی۔

ان کا کہنا ہے کہ ترکیہ  اپنی فوجی مزاحمتی  صلاحیت میں تیزی سے اضافہ کر رہا ہے، اس کی تازہ ترین مثال پانچویں نسل کے لڑاکا جیٹ قاآن  کی پہلی پرواز ہے۔

آلتون نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ صدر رجب طیب ایردوان کی دور اندیشی کی  بدولت ترکیہ ملکی منصوبوں   کے ساتھ دفاعی  شعبے میں مزید خود اعتماد مستقبل کی طرف بڑھ رہا ہے  اور ہم اپنے دشمنوں کو ہم سے دور رکھنے میں  کامیاب ہو جائیں گے اور دنیا بھر میں اپنے اتحادیوں اور شراکت داروں کی سلامتی کے لیے مزید مضبوط کردار ادا کر سکیں گے۔ ہم نے گزشتہ 20 سالوں میں بہت سی پہلی کامیابیاں حاصل کی ہیں، اپنی فضائی، سمندری اور زمینی صلاحیتوں میں نمایاں پیش رفت کی ہے، اور ہم مستقبل کی صلاحیتوں کو فروغ دینے پر عمل پیرا رہیں  گے۔"

یہ بتاتے ہوئے کہ ترکیہ، خطے میں امن و  استحکام کے لیے جدوجہد کرنے والی ریاست کے طور پر، قومی دفاعی صنعت کی ترقی کے لیے ضروری مواقع فراہم کرتا رہتا ہے، التون نے کہا:"کسی بھی صورت حال کے لیے تیار رہنا ہمارے جیسے ملک کے لیے جیو پولیٹیکل  طور پر  ناگزیر ہے۔"

 



متعللقہ خبریں