مصنوعی ذہانت ٹیکنالوجی میڈیا کی دنیا کی ایک حقیقت بن چکی ہے، ڈائریکٹر محکمہ اطلاعات

ہم  مصنوعی ذہانت کی ٹیکنالوجیز کے سچائی پر مبنی استعمال کے لیے فعال طور پر کام کر رہے ہیں

2076227
مصنوعی ذہانت ٹیکنالوجی میڈیا کی دنیا کی ایک حقیقت بن چکی ہے، ڈائریکٹر محکمہ اطلاعات

صدارتی محکمہ اطلاعات کے ڈائریکٹر فخرالدین آلتون نے کہا  ہے کہ مصنوعی ذہانت ٹیکنالوجی میڈیا کی دنیا میں ایک حقیقت بن چکی ہے۔

فخر الدین آلتون نے دارالحکومت انقرہ میں منعقدہ "میڈیا میں مصنوعی ذہانت  کی مینجمنٹ" کے عنوان سے ایک فورم سے خطاب کیا۔

انہوں نے کہا کہ  نئے دور کو مواصلات اور ڈیجیٹل کی صدی کے طور پر بیان کرتے ہیں، ہم  مصنوعی ذہانت کی ٹیکنالوجیز کے سچائی پر مبنی استعمال کے لیے فعال طور پر کام کر رہے ہیں۔

اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ مصنوعی ذہانت میں عالمی ناانصافی کو مزید گہرا کرنے کی صلاحیت بھی ہے، التون نے کہا کہ ہم  عوامی اور ادارہ جاتی کنٹرول کے لیے ضروری قانونی ڈھانچہ بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

سربراہ  محکمہ اطلاعات نے ڈیجیٹل میڈیا لٹریسی کے تناظر میں اٹھائے گئے اقدامات پر بھی روشنی ڈالتے ہوئے کہا"ہم نے اس سمت میں جو قدم اٹھائے ہیں ان میں سے ایک غلط معلومات کا مقابلہ کرنے کے بارے میں ہمارا موقف پُرعزم  ہے۔ "ڈس انفارمیشن کے خلاف جنگ کے حوالے سے ہم جس عوامی شعور کو اجاگر  کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اس نے ڈیجیٹل میڈیا کی خواندگی میں ایک نئی اور ادارہ جاتی جہت  کو فروغ  دیا ہے۔"

 



متعللقہ خبریں