کورونا کے آغاز کی تہہ سے متعلق خفیہ معلومات کا اجرا، بائیڈن نے دستخط کر دیئے

امریکی صدر جوبائیڈن کا کہنا ہے کہ ہمیں تہہ تک جانے کی ضرورت ہے کہ کووڈ 19 کی ابتدا کہاں سے ہوئی، جس میں ووہان انسٹی ٹیوٹ آف وائرولوجی کے ممکنہ روابط بھی شامل ہیں

1962630
کورونا کے آغاز کی تہہ سے متعلق خفیہ معلومات کا اجرا، بائیڈن نے دستخط کر دیئے

امریکی صدرجوبائیڈن نے کورونا کے آغاز کی تہہ تک جانے پر مبنی خفیہ معلومات جاری کرنے کے قانون پر دستخط کر دیے ۔

خبر کے مطابق، امریکی صدر جوبائیڈن کا کہنا ہے کہ ہمیں تہہ تک جانے کی ضرورت ہے کہ کووڈ 19 کی ابتدا کہاں سے ہوئی، جس میں ووہان انسٹی ٹیوٹ آف وائرولوجی کے ممکنہ روابط بھی شامل ہیں۔ 

بائیڈن نے کہا کہ 2021 میں عہدہ سنبھالنے کے بعد انہوں نے  خفیہ ایجنسیوں کو ہدایت کی تھی کہ وہ تحقیقات کے لیے اپنے اختیار میں موجود ہر امکان استعمال کریں۔

انہوں نے کہا کہ یہ کام اب بھی جاری ہے، قومی سلامتی کو نقصان پہنچا ئے بغیر جس قدر ممکن ہے معلومات جاری کی جا ئے گی ۔

واضح رہے کہ کورونا وبا سے دنیا بھر میں 70لاکھ سے زائد افراد ہلاک ہوئے تھے



متعللقہ خبریں