یوگنڈا میں ایبولا وباء کا خاتمہ ہو گیا

آخری کیس  کے بعد 42 روزہ دورانیے میں کوئی کیس ریکارڈ نہ ہونے کی وجہ سے 11 جنوری کو وباء کے خاتمے کا دن قبول کیا گیا ہے: وزیر صحت جین رُوتھ ایسنگ

1931216
یوگنڈا میں ایبولا وباء کا خاتمہ ہو گیا

یوگنڈا میں ایبولا وباء کا خاتمہ ہو گیا ہے۔

یوگنڈا کی وزیر صحت جین رُوتھ ایسنگ نے وباء کے خاتمے کی وجہ سے عالمی ادارہ صحت کے ساتھ مشترکہ شکل میں منعقدہ تقریب سے خطاب کیا۔

خطاب میں جین رُوتھ نے کہا ہے کہ وباء کیسے شروع ہوئی یہ بات تاحال ایک معّمہ ہے۔ وباء کے سبب کا پتا چلانے کے لئے ہم مقامی طور پر بھی اور اپنے بین الاقوامی ساجھے داروں کے ساتھ مل کر بھی تحقیقات جاری رکھے ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ 19 ستمبر کو وباء شروع ہونے سے لے کر اب تک 155 کیس ریکارڈ ہوئے جن میں سے 143 کیس سو فیصد  ایبولا کیس تھے۔ ملک میں، وباء کی وجہ سے، اموات کی تعداد 55 ریکارڈ کی گئی ہے۔

جین رُوتھ نے کہا ہے کہ آخری کیس  کے بعد 42 روزہ دورانیے میں کوئی کیس ریکارڈ نہ ہونے کی وجہ سے 11 جنوری کو وباء کے خاتمے کا دن قبول کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ خونی بخار کا سبب بننے والا یہ وائرس پہلی دفعہ 1976 میں بیک وقت سوڈان کے شہر 'نظارہ' اور جمہوریہ کانگو کے شہر ' یامبوکو' میں وباء کا سبب بنا تھا۔

ایبولا 2013 میں مغربی افریقہ میں پھیلا اور 2014 سے 2017 میں گنی، لائبیریا اور سیرالیون میں 30 ہزار مریضوں میں تشخیص کیا گیا ۔ مریضوں میں سے 11 ہزار سے زائد ہلاک ہو گئے تھے۔



متعللقہ خبریں