بیلجیئم نے سرکاری اعلان کر دیا: ملک میں نزلے زکام کی وباء پھیل رہی ہے

قوی احتمال کے مطابق ہسپتالوں میں داخل کئے جانے والے نزلے زکام کے مریضوں کی تعداد کورونا مریضوں کی تعداد سے بڑھ جائے گی: سائنسانو

1928281
بیلجیئم نے سرکاری اعلان کر دیا: ملک میں نزلے زکام کی وباء پھیل رہی ہے

بیلجیئم نے سرکاری سطح پر ملک میں نزلے زکام کی وباء کا اعلان کر دیا ہے۔

بیلجیئم قومی ادارہ صحت 'سائنسانو' نے کہا ہے کہ ملک میں نزلے زکام کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ بیماری کی شدت کا مشاہدہ ڈاکٹروں سے معائنہ کروانے والے مریضوں کی تعداد، لیبارٹری ٹیسٹوں اور ہسپتالوں میں داخل ہونے والے مریضوں کی تعداد سے بھی ہوا ہے۔

سائنسانو نے جاری کردہ  بیان میں کہا ہے کہ نزلے زکام اور پھیپھڑوں اور حلق کی سوجن کے علاوہ کورونا وائرس اور سانس کی بیماریوں کا سبب بننے والے دیگر وائرس  عوام  میں عام دیکھنے میں آ رہے ہیں۔

سائنسانو کے حکام میں سے سٹیون وان گچ نے کہا ہے کہ "ہمارے ہسپتالوں میں کورونا وائرس کیسوں جتنے  ہی نزلہ زکام کیس آنا شروع ہو گئے ہیں۔ قوی احتمال کے مطابق ہسپتالوں میں داخل کئے جانے والے نزلے زکام کے مریضوں کی تعداد کورونا مریضوں کی تعداد سے بڑھ جائے گی"۔

وان گچ نے کہا ہے کہ ہر ایک کو ہاتھ دھونے، پُر ہجوم مقامات پر ماسک پہننے، بیمار ہونے کی صورت میں گھر رہنے، بند ماحول میں ہوا کا گزر یقینی بنانے اور ممکن ہو تو نزلے زکام کی ویکسین لگوانے کا مشورہ دیا ہے۔

واضح رہے کہ بیلجیئم سے قبل جرمنی اور سلوواکیہ نے بھی سرکاری سطح پر ملک میں زکام کی وباء کا اعلان کیا تھا۔



متعللقہ خبریں