جرمنی: سانس کی بیماریوں میں انتہائی اضافہ، بچوں کے ہسپتال لبالب بھر گئے

ہسپتالوں کی اکثریت مریضوں کو داخل نہیں کر رہی اور بعض مریضوں کو  دور دراز کے ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے: رابرٹ کوک انسٹیٹیوٹ

1919790
جرمنی: سانس کی بیماریوں میں انتہائی اضافہ، بچوں کے ہسپتال لبالب بھر گئے

جرمنی میں خاص طور پر بچوں میں سانس کی بیماریوں میں انتہائی اضافے کی وجہ سے بچوں کے ہسپتال مریضوں سے بھر گئے ہیں۔

رابرٹ کوک انسٹیٹیوٹ RKI نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ "نظام تنفس کی بیماریوں کا سبب بننے والےوائرس RSV کی وباء کی وجہ سے خاص طور پر بچوں کی حفاظت و نگہداشت کے ہسپتال لبالب بھر گئے ہیں۔ ہسپتالوں کی اکثریت مریضوں کو داخل نہیں کر رہی اور بعض مریضوں کو  دور دراز کے ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے"۔

بیان میں مریضوں کی تعداد میں اضافہ جاری رہنے کی توقع ظاہر کی گئی اور کہا گیا ہے کہ ملک میں دیگر عوامل کے ساتھ ساتھ سرد آب و ہوا کے اثرات سے  9،5 ملین افراد بیمار ہو گئے ہیں۔ متعدد کلینکوں نے آپریشن ملتوی کر دئیے ہیں اور بعض ادویات  کی دستیابی میں دشواریوں کا سامنا ہو رہا ہے۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس کے بعد ماسک کی پابندی ختم ہونے سے سانس کی بیماریوں میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔



متعللقہ خبریں