جرمن چانسلر: کلائمیٹ کلب کا قیام عمل میں آ گیا ہے

آج اس کے قواعد و ضوابط  کی منظوری کے  ساتھ  اس منصوبے کو عملی شکل دے  دی گئی ہے

1918348
جرمن چانسلر: کلائمیٹ کلب کا قیام  عمل میں آ گیا ہے

جرمن چانسلر  اولاف شولز  کا کہنا ہے  کہ انہوں نے   دنیا کے درجہ حرارت میں اضافے اور موسمی  تبدیلیوں کے خلاف جدوجہد  کے  لیے " کلائمیٹ  کلب" قائم کیا ہے۔

شولز نے جرمنی کے عبوری   صدر ہونے والے جی۔7 ممالک کے سربراہان کے ساتھ آن لائن  اجلاس کے بعد  برلن میں پریس کانفرس کا اہتمام کیا۔

شولز نے کہا کہ روس نے   24 فروری سے  یوکرین کے خلاف جنگ شروع کرنے  اور اس کے نتائج  کو بھگتنے  کےباوجود موسمیاتی تبدیلی جیسے دیگر عالمی مسائل سے نظریں نہیں چرائیں ،  جون میں جرمنی میں منعقد ہونے والے جی۔7 کے  سربراہی اجلاس میں "کلائمیٹ کلب" کے قیام کو قبول کر لیا گیا   تھا۔

انہوں نے  کہا ک جون سے ابتک   "کلائمیٹ کلب"  پر کام کیا گیا ہے  اور  میں یہ کہہ سکتا ہوں  کہ  آج اس کے قواعد و ضوابط  کی منظوری کے  ساتھ  اس منصوبے کو عملی شکل دے  دی گئی ہے۔

شولز نے  اقتصادی تعاون و ترقی تنظیم (OECD) اور بین الاقوامی توانائی ایجنس"کلائمیٹ کلب" کے لیے ایک سیکرٹریٹ تشکیل دیے جانے پر اپنی  مسرت کا بھی اظہار کیا۔

یہ بتاتے ہوئے کہ انہوں نے مصر کے شہر شرم الشیخ میں منعقدہ موسمیاتی کانفرنس میں "کلائمیٹ کلب" میں بہت سے ممالک کی دلچسپی کا مشاہدہ کیا تھا  شولز نے کہا کہ سال 2023 کے آخری عشرے میں  متحدہ عرب امارات میں ہونے والی اگلی موسمیاتی کانفرنس میں دیگر اہم ممالک بھی اس کلب میں شامل ہوں گے۔



متعللقہ خبریں