ملاوی: ہیضے کی وباء میں شدت، اموات کی تعداد 183 تک پہنچ گئی

مارچ سے لے کر اب تک ہیضے کے مریضوں کی تعداد 6 ہزار 56 اور اموات کی تعداد 183 تک پہنچ گئی ہے: وزیر صحت خُمبیزے چیپوندا

1900386
ملاوی: ہیضے کی وباء میں شدت، اموات کی تعداد 183 تک پہنچ گئی

ملاوی میں ہیضے کی وباء کی وجہ سے اموات کی تعداد 183 تک پہنچ گئی ہے۔

ملاوی کے وزیر صحت' خُمبیزے چیپوندا' نے جاری کردہ تحریری بیان میں کہا ہے کہ مارچ سے لے کر اب تک ہیضے کے مریضوں کی تعداد 6 ہزار 56 اور اموات کی تعداد 183 تک پہنچ گئی ہے۔

چیپوندا نے کہا ہے کہ ہیضے کی وباء، صاف پانی کی عدم دستیابی اور بیت الخلاوں کے درست استعمال سے لاپرواہی کی وجہ سے  پھیل رہی ہے۔

انہوں نے بعض مریضوں کے دینی وجوہات کی بنا پر علاج مسترد کرنے کا ذکر کیا اور دینی تنظیموں سے عوام میں آگاہی پھیلانے کی اپیل کی ہے۔

واضح رہے کہ صحت کی عالمی تنظیموں اور حکومتوں کی اختیار کردہ تدابیر کے نتیجے میں دنیا بھر میں ہیضے کے کیسوں میں کمی آ گئی تھی لیکن موسمیاتی تبدیلیوں، افلاس اور جھڑپوں کی وجہ سے اس وباء نے دوبارہ سے پھیلنا شروع کر دیا ہے۔

عالمی ادارہ صحت کے اعداد و شمار کے مطابق دنیا بھر میں ہیضے کے کیس ریکارڈ کرنے والے ممالک کی تعداد 2017 سے 2021 کے دوران 20 سے کم تھی لیکن صرف 2022 میں یہ تعداد 26 رہی ہے۔



متعللقہ خبریں