روس میں سگریٹ نوش اپنے ہمسائیوں کو ہرجانہ ادا کریں گے

روس میں سگریٹ نوشی کرنے والے افراد سگریٹ کا دھواں دیگر اپارٹمنٹ  میں جانے کی صورت میں ہمسائیوں کو ہرجانہ ادا کریں گے

1118772
روس میں سگریٹ نوش اپنے ہمسائیوں کو ہرجانہ ادا کریں گے

روس میں سگریٹ نوش اپنے ہمسائیوں کو ہرجانہ ادا کریں گے۔

روس کی سپریم کورٹ نے سگریٹ نہ پینے والے افراد کے حقوق کے تحفظ کے لئے ایک مثالی فیصلہ کیا ہے۔

روس کے شہر نوسکی برسک میں ایک شخص نے اپنے اپارٹمنٹ کی بالکنی میں سگریٹ پی کر اس کے بچے کو سگریٹ کے دھوئیں سے متاثر کرنے پر ہمسائے کے خلاف دعوی دائر کر دیا۔

روس کی سپریم کورٹ نے سال 2018 کے آخری دنوں میں اس  مقدمے کا فیصلہ سنایا ہے جس کی رُو سے سگریٹ پینے والا شخص ہمسائے کو نقصان پہنچانے کی وجہ سے 5 ہزار ربلے یعنی تقریباً 72 ڈالر معنوی ہرجانہ ادا کرے گا۔

روس کے سرکاری  روزنامے روسیسکایا کے مطابق عدالت نے فیصلہ سنایا ہے کہ اپارٹمنٹ میں رہنے والے افراد کو سگریٹ کے دھوئیں اور  دیگر تمباکو کی مصنوعات سے متاثر ہوئے بغیر موزوں ماحولیاتی شرائط میں زندگی گزارنے کا حق حاصل ہے۔

اس مثالی فیصلے کی رُو سے روس میں سگریٹ نوشی کرنے والے افراد سگریٹ کا دھواں دیگر اپارٹمنٹ  میں جانے کی صورت میں ہمسائیوں کو ہرجانہ ادا کریں گے۔



متعللقہ خبریں