جاپان: آنسو بہانے کا استاد شہریوں کو رونے کی تربیت دے رہا ہے

جاپان میں اسکولوں اور کاروباری مراکز میں طالبعلموں اور ملازمین کی نفسیاتی صحت کے تحفظ کے لئے اور انہیں ذہنی دباو سے بچانے کے لئے رونے  کے لیکچر  دئیے جا رہے ہیں

1069643
جاپان: آنسو بہانے کا استاد شہریوں کو رونے کی تربیت دے رہا ہے

جاپان میں اسکولوں اور کاروباری مراکز میں طالبعلموں اور ملازمین کی نفسیاتی صحت کے تحفظ کے لئے اور انہیں ذہنی دباو سے بچانے کے لئے رونے  کے لیکچر  دئیے جا رہے ہیں۔

روزنامہ جاپان ٹائمز کی خبر کے مطابق  ملک میں طالبعلموں اور ملازمین کو ذہنی دباو سے بچانے کے لئے رونے کی تحریک دی جا رہی ہے۔

ماہرین کے خیال میں خوشی یا غم  کی وجہ سے بہنے والے آنسو آٹونومک اعصابی نظام کو تسکین پہنچاتے ہیں۔

ایک سابقہ مڈل اسکول ٹیچر 43 سالہ ہِڈفومی یوشیدا  " آنسو بہانے کے استاد"  کی حیثیت سے ساڑھے پانچ سال سے  ملک بھر کے اسکولوں اور کاروباری مراکز میں لوگوں کو رونے کے فوائد دریافت کرنے کے بارے میں لیکچر دے رہے ہیں۔

یوشیدا کا کہنا ہے کہ جو طالبعلم انہیں اپنے مسائل بتا کر رو لیتے ہیں وہ بعد ازاں مشورے کے لئے زیادہ  طویل وقفوں سے ان کے پاس آتے ہیں۔

ان کا موقف ہے کہ رو لینا قہقہہ لگانے اور سونے کے مقابلے میں ذہنی دباو پر قابو پانے کا زیادہ موئثر طریقہ ہے اور ہفتے میں ایک دفعہ رو لینا زیادہ پُر مسرت زندگی کو یقینی بناتا ہے۔

یوشیدا  چاہتے ہیں کہ انسان، رونے کے صحت پر مثبت اثرات کو دریافت کریں اور اس مقصد کے لئے وہ سال 2014 سے لے کر اب تک مختلف کاروائیاں کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ جاپان میں ایسے کاروباری مراکز میں کہ جہاں 50 سے زائد ملازمین کام کر رہے ہوں، ذہبی دباو  کنٹرول پروگرام  کا اطلاق لازمی ہے۔

نتیجتاً اسکولوں اور کاروباری مراکز میں رونے کی تربیت دینے کے لئے سال 2015 سے  " آنسو بہانے  کے استاد "کی مانگ میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔



متعللقہ خبریں