جاپان: سرکاری اداروں میں سگریٹ نوشی کی ممانعت

جاپان میں سرکاری اداروں میں سگریٹ نوشی کو ممنوع قرار دینے سے متعلق قانون کی منظوری دے دی گئی

1014830
جاپان: سرکاری اداروں میں سگریٹ نوشی کی ممانعت

جاپان میں سرکاری اداروں میں سگریٹ نوشی کو ممنوع قرار دینے سے متعلق قانون کی منظوری دے دی گئی ہے۔

ملک میں پہلی دفعہ منظور ہونے والے اس قانون  کی رُو سے  اسکولوں، ہسپتالوں اور سرکاری اداروں کے اندر سگریٹ نوشی ممنوع ہو گی۔

سرکاری اداروں  میں 100 مربع میٹر  کے صحن کی موجودگی کی صورت میں اس کے ایک حصے میں سگریٹ نوشی کی اجازت ہو گی۔

اس قانون کا ہدف سال 2020 میں جاپان میں اولمپکس کھیلوں کے انعقاد تک ملک میں سگریٹ نوشی کی شرح  کو کم کرنا ہے۔

سال 2020 تک مرحلہ وار شکل میں قبول کئے جانے والے اس قانون کا نفاذ کیا جائے گا۔

اندازے کے مطابق 127 ملین آبادی والے ملک جاپان میں 20 ملین افراد سگریٹ نوشی کرتے ہیں۔



متعللقہ خبریں