ترک برقی مقامی گاڑِی" ٹوگ" اگلے سال سےجرمنی میں فروخت کی جائے گی

وزیر صنعت و ٹیکنولوجی  فاتح کجر  بتایا کہ  جلد ہی  بیٹری کی تیاری میں ترکیہ  ایک اہم پیداواری ملک بن جائے گا،اگلے سال سے  یہ گاڑی  جرمنی میں فروخت کےلیے پیش کی جائے گی

2139340
ترک برقی مقامی گاڑِی" ٹوگ" اگلے سال سےجرمنی میں فروخت کی جائے گی

ترکیہ کی مقامی طور پر تیار کردہ برقی گاڑی  ٹوگ اگلے سال سےجرمنی میں فروخت کی جائے گی ۔

 وزیر صنعت و ٹیکنولوجی  فاتح کجر  نے ٹی آر ٹی پر اس بات کا اظہار کیا ہے ۔

 انہوں نے  بتایا کہ ٹوگ ایک نیا برانڈ نہیں رہا ،ترکیہ بھر میں اب تک  30 ہزار ٹوگ گاڑیاں سڑکوں پر رواں دواں ہو چکی ہیں،یہ گاڑی  ترکیہ میں اپنی نوعیت کی گاڑیوں میں نمایاں مقام رکھتی ہے جبکہ مقامی منڈیوں میں  ایس یو وی گاڑیوں کی لیڈر بھی ہے۔

فاتح کجر نے مزید کہا کہ جلد ہی  بیٹری کی تیاری میں ترکیہ  ایک اہم پیداواری ملک بن جائے گا،اگلے سال سے  یہ گاڑی  جرمنی میں فروخت کےلیے پیش کی جائے گی ۔



متعللقہ خبریں