اسٹینڈرڈ اینڈ پورز نے ترکیہ کی کریڈٹ ریٹنگ بڑھا دی

ترکیہ کی کریڈٹ ریٹنگ آؤٹ لک کو "مثبت" کے طور پر برقرار رکھا گیا ہے

2135359
اسٹینڈرڈ اینڈ پورز نے ترکیہ کی کریڈٹ ریٹنگ بڑھا دی

بین الاقوامی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی اسٹینڈرڈ اینڈ پورز (S&P) نے ترکیہ کی کریڈٹ ریٹنگ "B" سے بڑھا کر "B+" کر دی۔

ایس اینڈ پی کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ترکیہ کی کریڈٹ ریٹنگ آؤٹ لک کو "مثبت" کے طور پر برقرار رکھا گیا ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ ترکیہ (31 مارچ)  کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے بعد بیرونی توازن کے اثر سے کرنسی،  مالیاتی اور آمدنی کی پالیسیوں کے درمیان ہم آہنگی  میں بہتری آنے کا خیال پایا جاتا ہے۔ آئندہ کے دو برسوں میں پورٹ فولیو  میں سرمایہ کاری آمد میں اضافہ ہونے، کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں  تنگی آنے اور افراط زر اورخریدِ ڈالر میں کمی کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ اگر پالیسی ساز مہنگائی کو کم کرنے اور لیرے پر اعتماد بحال کرنے ،کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ کم  کرنے اور ڈالر کی خرید کے رحجان میں کمی لانے کا ماحول پیدا کرنے میں کامیاب ہو جاتے ہیں  تو ترکیہ کی کریڈٹ ریٹنگ میں اضافہ ممکن ہے۔

ملکی معیشت کے حوالے سے پیشین گوئیاں بھی شامل  ہونے والے بیان میں کہا گیا کہ رواں سال اور اگلے سال ترک معیشت میں 3 فیصد  بہتری  متوقع ہے۔



متعللقہ خبریں