فرانس میں سبک رفتار ٹرین کی پٹری بچھانے کا منصوبہ احتجاج کی نذر ہوگیا

فرانس میں ہزاروں افراد تیز رفتار ریلوے پٹری کے خلاف سراپا احتجاج ہیں جبکہ پولیس مظاہرین کومنتشر کرنے کیلئے آنسو گیس کا استعمال کر رہی ہے، جھڑپوں میں شدت پر پولیس نے مظاہرین پر لاٹھی چارج بھی کیا

2001117
فرانس میں سبک رفتار ٹرین کی پٹری بچھانے کا منصوبہ احتجاج کی نذر ہوگیا

فرانس میں ہزاروں افراد تیز رفتار ریلوے پٹری کے خلاف سراپا احتجاج ہیں جبکہ پولیس مظاہرین کومنتشر کرنے کیلئے آنسو گیس کا استعمال کر رہی ہے، جھڑپوں میں شدت پر پولیس نے مظاہرین پر لاٹھی چارج بھی کیا۔

فرانسیسی میڈیا  کے مطابق، احتجاجی مظاہرے میں شہریوں اور مختلف تنظیموں کے 5 ہزار افراد شریک ہوئے، مظاہرین نے ماحول مخالف حکومتی پالیسیوں کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ ریلوے ٹریک سے الپائن کے خطے کا ماحول تباہ ہو جائے گا،مظاہرین نے قریبی ریلوے لائن پر بھی دھاوا بول کر ٹرینوں کی آمدورفت روک دی۔

خیال رہے کہ فرانس اٹلی تک ہائی سپیڈ ٹرین کیلئے پٹری بچھانے کا منصوبہ بنا رہا ہے جسے عوام قبول نہیں کر رہے۔



متعللقہ خبریں