عوام پٹرول لینا بند کر دیں: نائیجیرئن صدر کا مطالبہ

تینوبو نے پٹرول مصنوعات پر نافذ سبسڈی کو ہٹانےکا اعلان کیا تھا  جس کے بعد ملک میں پٹرول  کا بحران ہونے سے عوام نے جلد بازی میں پٹرول خریدنا  شروع کر دیا تھا

1993370
عوام پٹرول لینا بند کر دیں: نائیجیرئن صدر کا مطالبہ

نائیجیریا کے صدر بولا احمد تینوبو نے عوام سے کہا ہے کہ وہ بدحواسی میں پٹرول لینا چھوڑ دیں۔

تینوبو نے پٹرول مصنوعات پر نافذ سبسڈی کو ہٹانےکا اعلان کیا تھا  جس کے بعد ملک میں پٹرول  کا بحران ہونے سے عوام نے جلد بازی میں پٹرول خریدنا  شروع کر دیا تھا۔

 صدارتی  بیان کے مطابق، تینوبو کا کہنا تھا کہ  یہ سبسڈی جون  تک جاری رہے گی لہذا عوام پٹرول خریدنے سے باز رہیں،تینوبو کا یہ بھی کہنا تھا کہ سابقہ حکومت نے پٹرول پر  سبسڈی  بجٹ کو سال کی دوسری سہ ماہی تک جاری رکھنے کا فیصلہ کیا تھا۔

یاد رہے کہ  نائیجیریا میں دو روز قبل صدارتی عہدہ سنبھالنے والے تینوبو کے بیانات کے بعد ملک میں مصروف  نجی پٹرول کمپنیوں نےپٹرول کی فروخت روک دی تھی جس پر سرکاری پٹرول اسٹیشنوں پر عوام کی لمبی قطاریں دیکھنے میں آئی تھیں۔

نائیجیریا  افریقہ کا دوسرا تیل برآمد کنندہ ملک ہونے کے باوجود ریفائنریوں کی کم تعداد کی بنا  پر ایندھن درآمد کرتا ہے۔

 

 

 



متعللقہ خبریں