ترکیہ سے چائے کی برآمدات میں 39 فیصد کا اضافہ

جنوری تا اپریل 2023 میں 2 ہزار 323 ٹن چائے کی برآمدات سے 11 ملین 365 ہزار 591 ڈالر کا زر مبادلہ حاصل

1989849
ترکیہ سے چائے کی برآمدات میں 39 فیصد کا اضافہ

رواں سال کے جنوری تا اپریل کے عرصے میں ترکیہ سے چائے کی برآمدات میں 39 فیصد اضافہ ہوا اور یہ 11 ملین 3 لاکھ65 ہزار 591 ڈالر تک پہنچ گئی۔

ایسٹرن بلیک سی ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن  کے بورڈ کے وائس چیئرمین احمد حامدی گردوان نے کہا کہ 4 ماہ میں ترکیہ سے 98 ممالک، خود مختار اور آزاد علاقوں کو چائے برآمد کی گئی ہے۔

گردوان نے بتایا کہ جنوری تا اپریل 2023 میں 2 ہزار 323 ٹن چائے کی برآمدات سے 11 ملین 365 ہزار 591 ڈالر کا زر مبادلہ کمایا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ "ترک چائے کی برآمدات میں گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے قدر میں 39 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ بیلجیئم، ریاستہائے متحدہ امریکہ اور برطانیہ سب سے زیادہ برآمدات کرنے والے 3 ممالک بن گئے ہیں۔

یہ نوٹ کرتے ہوئے کہ برآمدات میں اضافے کے ساتھ متوازی طور پر ممالک کی  تعداد میں بھی  اضافہ ہونے کا ذکر کرنے والے گر دوان نے  کہا کہ چائے سلوواکیہ، میکسیکو، اسپین، اٹلی، گبون، پاناما، انڈونیشیا، ملائیشیا، تائیوان، پرتگال، انگولا، گیمبیا، ٹوگو اور روانڈا کو بھی فروخت کی  گئی  ہے۔



متعللقہ خبریں