امریکی معیشت کو دیوالیہ ہونے کا خطرہ ،بائیڈن کی کیون میکارتھی سے ملاقات

امریکی صدر جوبائیڈن نے صورتحال کی روک تھام اور قرض کی حد بڑھانے کے لیے ہاؤس اسپیکر سے ملاقات کی جس میں کیون میک کارتھی کا کہنا ہے کہ جوبائیڈن سے ملاقات مثبت رہی مگر کوئی معاہدہ نہیں ہوسکا

1989723
امریکی معیشت کو دیوالیہ ہونے کا خطرہ ،بائیڈن کی کیون میکارتھی سے ملاقات

امریکی صدر جو بائیڈن اور ایوانِ نمائندگان کے اسپیکر کیون میکارتھی ایک ایسے اہم وقت میں وائٹ ہاؤس میں ملاقات کی  جب واشنگٹن بجٹ پر سمجھوتا کرنے اور  دیوالیئے کو روکنے کے لیے قرض لینے کی حد کو بروقت بڑھانے کے لیے کام کر رہا ہے۔

 خبر ہے کہ  امریکہ کے دیوالیہ ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا، 10 روز باقی رہ گئے۔

امریکی صدر جوبائیڈن نے صورتحال کی روک تھام اور قرض کی حد بڑھانے کے لیے ہاؤس اسپیکر سے ملاقات بھی کی۔

ہاؤس اسپیکر کیون میک کارتھی کا کہنا ہے کہ جوبائیڈن سے ملاقات مثبت رہی مگر کوئی معاہدہ نہیں ہوسکا۔

انہوں نے کہا کہ امریکی معیشت اگر دیوالیہ کر گئی تو اس کے اثرات پوری دنیا پر پڑیں گے۔



متعللقہ خبریں