یورپی کمیشن کی صدر یوکرین پہنچ گئیں،روس پر مزید پابندیوں کا عندیہ

وان ڈر لین نے ملاقات کے بعد بیان میں کہا ہےکہ  ہم روسی صدر کے جنگی جنون کو روکنے کے لیے مزید پابندیاں  لگا سکتے ہیں

1984442
یورپی کمیشن کی صدر یوکرین پہنچ گئیں،روس پر مزید پابندیوں کا عندیہ

یورپی کمیشن کی صدر ارسلا واندرلین یورپ ڈے منانے کے لیے جنگ زدہ یوکرین کے دارالحکومت کیف پہنچ گئیں۔

کیف پہنچنے پر یوکرین کے صدر ولادمیر زیلنسکی نے اِن کا استقبال کیا، یورپین کمیشن کی صدر پولینڈ کے راستے ٹرین کے ایک طویل سفر ذریعے کیف پہنچی ہیں۔

اس حوالے سے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ پیغام میں اُنہوں نے کہا کہ کیف میں واپس آنا اچھا ہے جہاں ہم، جن اقدار کو عزیز رکھتے ہیں ان کا ہر روز دفاع کیا جاتا ہے، لہٰذا یہ یورپ کا دن منانے کے لیے ایک مناسب جگہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں صدر زیلنسکی کے یوکرین میں بھی 9 مئی کو یومِ یورپ منانے کے فیصلے کا خیرمقدم کرتی ہوں۔

 وان ڈر لین نے ملاقات کے بعد بیان میں کہا ہےکہ  ہم روسی صدر کے جنگی جنون کو روکنے کے لیے مزید پابندیاں  لگا سکتے ہیں،ہم نے روسی درآمدات تین سے دو فیصد کم کرتے ہوئے روس کی آمدنی میں خاطر خواہ کمی  واقع کی ہے ۔

 

 

 



متعللقہ خبریں