ترکیہ: ہم اپریل کے آخر تک بحیرہ اسود گیس کو خشکی پر جلا دیں گے

انشاء اللہ ہم اپنے وعدے کے مطابق اپریل کے آخر تک بحیرہ اسود گیس کو خشکی پر جلائیں گے: وزیر توانائی و قدرتی وسائل فاتح دونمیز

1961848
ترکیہ: ہم اپریل کے آخر تک بحیرہ اسود گیس کو خشکی پر جلا دیں گے

ترکیہ کے وزیر توانائی و قدرتی وسائل فاتح دونمیز نے کہا ہے کہ بحیرہ اسود سے نکلنے والی گیس اپریل کے آخر تک استعمال کے لئے پیش کر دی جائے گی۔

دونمیز نے ٹرکش ریڈیو اینڈ ٹیلی ویژن کے ٹی آر ٹی خبر چینل پر شعبہ توانائی کی پیش رفتوں کا جائزہ لیا اور سوالات کے جواب دیئے۔

انہوں نے کہا ہے کہ ترکیہ میں 6 فروری کے ضلع قاہرمان ماراش مرکز والے زلزلوں کے بعد انرجی سیکٹر کا ایجنڈہ تبدیل ہو گیا ہے لیکن شعبہ اپنی کاروائیوں کو پوری رفتار سے جاری رکھے ہوئے ہے۔  زلزلے کے دوران گیس کی خشکی کی تنصیب کے1200 سے 1300 ملازمین متاثر ہوئے ہیں   ۔

دونمیز نے کہا ہے کہ زلزلے کی وجہ سے مذکورہ ملازمین کو چھٹی دے دی گئی اور بھاری مشینوں اور کرینوں کو بھی زلزلہ زدہ علاقے میں امدادی کاموں کے لئے بھیج دیا گیا۔ اس وجہ سے کچھ تاخیر ہوئی لیکن رفتہ رفتہ ہمارے ملازمین کام پر واپس لوٹنا شروع ہو گئے ہیں۔ انشاء اللہ ہم اپنے وعدے کے مطابق اپریل کے آخر تک بحیرہ اسود گیس کو خشکی پر جلائیں گے"۔



متعللقہ خبریں