ترکیہ: کیلے کی پیداوار میں 139،4 فیصد اضافہ

حالیہ 5 سالوں کے دوران ترکیہ کی کیلے کی پیداوار میں 139،4 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے

1884436
ترکیہ: کیلے کی پیداوار میں 139،4 فیصد اضافہ

ترکیہ کی کیلے کی پیداوار میں حالیہ 5سالوں کے دوران 139،4 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

ترکیہ محکمہ شماریات کے مطابق 2017۔2021 کے عرصے میں کیلے کی پیداواری اراضی اور پیداواری مقدار میں مستقل اضافہ ہوا ہے۔

ملک میں حالیہ 5 سالوں کے دوران کیلے کی پیداوار میں 139،4فیصد اضافہ ہوا اور اس اضافے کا نصف سے زائد ضلع مرسین سے متعلق ہے۔

مرسین میں گذشتہ سال 4 لاکھ 55 ہزار ٹن کے لگ بھگ کیلا پیدا کیا گیا۔ اسی دورانیے میں 3 لاکھ 76 ہزار ٹن  کے ساتھ ضلع انطالیہ دوسرے  نمبر پر رہا۔  جن اضلاع میں کیلے کی پیداوار میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ان میں آدانا، حطائے اور مُولا سرفہرست رہے۔

پیداوار میں اضافے کے ساتھ ساتھ کیلے کی برآمد میں اضافہ اور درآمد میں کمی کا بھی مشاہدہ کیا گیا ہے۔

حالیہ 5 سالوں کے دوران 455،5 ٹن کیلے کی برآمد سے 450،9 ہزار ڈالر زرِمبادلہ حاصل کیا گیا ہے۔

گذشتہ سال ترکیہ سے جن ممالک کو کیلے کی برآمد کی گئی ان میں شام، شمالی قبرصی ترک جمہوریہ اور جارجیا سرفہرست رہے۔



متعللقہ خبریں