خاقان فیدان دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچیں گے

ترک وزیر خارجہ وزیراعظم پاکستان شہباز شریف سے ملاقات کریں گے،وہ اسحاق ڈار کے ساتھ وفود کی سطح پر بھی بات چیت کریں گے

2141275
خاقان فیدان دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچیں گے

 ترک وزیر خارجہ کاقان فیدان آج دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچیں گے۔

ذرائع کے مطابق، ترک وزیر خارجہ وزیراعظم پاکستان شہباز شریف سے ملاقات کریں گے،وہ اسحاق ڈار کے ساتھ وفود کی سطح پر بھی بات چیت کریں گے۔

ترک وزیر خارجہ قومی اسمبلی کے اسپیکر اور چیئرمین سینیٹ سے بھی ملاقات کریں گے۔

 ترک وزیر خارجہ کا یہ پہلا دوطرفہ دورہ ہوگا، ملاقاتوں میں اعلیٰ سطح اسٹریٹجک کوآرڈینیشن کونسل اجلاس کی تیاریوں کا جائزہ لیا جائے گا۔



متعللقہ خبریں