وزیراعظم شہباز شریف کا سٹریٹجک اداروں کے علاوہ تمام حکومتی ملکیتی اداروں کی نجکاری کا اعلان

اسلام آباد میں وزارت نجکاری اور نجکاری کمیشن کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا ماسوائے اسٹرٹیجک ملکیتی اداروں کے دیگر تمام ریاستی ادارے چاہے وہ نفع بخش ہیں، خسارہ زدہ ان کو پرائیوٹائز کیا جائے گا

2139362
وزیراعظم شہباز شریف  کا سٹریٹجک اداروں کے علاوہ تمام حکومتی ملکیتی اداروں کی نجکاری کا اعلان

وزیراعظم شہباز شریف نے اسٹرٹیجک اداروں کے علاوہ دیگر تما م حکومتی ملکیتی اداروں کی نجکاری کا اعلان کیا ہے۔

 اسلام آباد میں وزارت نجکاری اور نجکاری کمیشن کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا ماسوائے اسٹرٹیجک ملکیتی اداروں کے دیگر تمام ریاستی ادارے چاہے وہ نفع بخش ہیں، خسارہ زدہ ان کو پرائیوٹائز کیا جائے گا۔

وزیر اعظم نے تمام وفاقی وزراء کو ہدایت کی کہ وہ اس حوالے سے ضروری اقدامات کریں اور نجکاری کمیشن کے ساتھ تعاون کریں۔

شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت کا کام کاروبار کرنا نہیںبلکہ کاروبار کو یقینی بنانا اور کاروباری ماحول کا قیام ہے۔

اُنہوں نے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کمپنی لمیٹڈ کی نجکاری کو ٹی وی پر نشر کرنے اور بولی کیلئے اہم اقدامات کی ہدایت کی۔

دوسرے اداروں کی نجکاری کو بھی براہ راست نشر کیاجائے گا۔

اس موقع پروزارت نجکاری اور نجکاری کمیشن کی جانب سے نجکاری پروگرام دو ہزار چوبیس تا دو ہزار انتیس بھی پیش کیا گیا۔



متعللقہ خبریں