پاکستان مختلف شعبوں میں برطانیہ اوردیگرممالک کی سرمایہ کاری چاہتاہے: وزیراعظم شہباز شریف

انہوں نے ہفتہ کے روز  اسلام آباد میں پاکستان میں برطانیہ کی ہائی کمشنر جین میریٹ سے گفتگو میں کہا کہ پاکستان میں زراعت، تحفظ خوراک، انفارمیشن ٹیکنالوجی، سیاحت، کان کنی اور دوسرے شعبوں میں سرمایہ کاری کے بے شمار مواقع موجود ہیں

2138375
پاکستان مختلف شعبوں میں برطانیہ اوردیگرممالک کی سرمایہ کاری چاہتاہے: وزیراعظم  شہباز شریف

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے برطانیہ اور دوسرے ممالک سے سرمایہ کاری لانے میں پاکستان کی گہری دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے ہفتہ کے روز  اسلام آباد میں پاکستان میں برطانیہ کی ہائی کمشنر جین میریٹ سے گفتگو میں کہا کہ پاکستان میں زراعت، تحفظ خوراک، انفارمیشن ٹیکنالوجی، سیاحت، کان کنی اور دوسرے شعبوں میں سرمایہ کاری کے بے شمار مواقع موجود ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اور برطانیہ کے دیرینہ تعلقات ہیں جو وقت کے ساتھ ساتھ مزید مستحکم ہو رہے ہیں۔

شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان ادارہ جاتی اصلاحات کی جانب گامزن ہے اور ایف بی آر کی ڈیجیٹلائزیشن حتمی مراحل میں ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ ملکی معیشت کی بحالی کیلئے بڑے اور چھوٹے پیمانے پر اقدامات کئے جا رہے ہیں۔

برطانوی وفد نے حکومت کے تعلیمی ایمرجنسی اقدام کو سراہا۔

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار بھی اس موقع پر موجود تھے۔

 



متعللقہ خبریں