پاک فوج نے خیبر پختونخواہ میں دومختلف آپریشنز میں  6 دہشت گردوں کوہلاک کردیا

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے صوبہ خیبرپختونخوا کے شمالی وزیرستان اور ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقوں میں آپریشن کیا ہے

2137334
پاک فوج نے خیبر پختونخواہ میں دومختلف آپریشنز میں  6 دہشت گردوں کوہلاک کردیا

پاکستانی فوج نے پختونخواہ میں دومختلف آپریشنز میں  6 دہشت گردوں کو غیر فعال  کر دیا ہے ۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے صوبہ خیبرپختونخوا کے شمالی وزیرستان اور ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقوں میں آپریشن کیا ہے ۔

بتایا گیا ہے کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں کی گئی کارروائی میں 5 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا اور شمالی وزیرستان میں کی گئی کارروائی میں ایک دہشت گرد کو غیر فعال  کر دیا گیا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہآپریشنز   کے دوران بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود قبضے میں لیا گیا، اور کہا گیا ہے کہ پاکستانی سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خلاف لڑنے کے لیے پرعزم ہیں۔

پاکستان میں بالخصوص خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے صوبوں میں دہشت گردانہ حملوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔

اسلام آباد انتظامیہ کا دعویٰ ہے کہ اس کے خلاف برسرپیکار پاکستانی طالبان (ٹی ٹی پی) افغانستان میں پناہ لیے ہوئے ہے اور افغانستان میں طالبان کی عبوری انتظامیہ نے اس تنظیم کے خلاف اقدامات اٹھانے سے گریز کررہی ہے۔

دوسری جانب افغانستان نے پاکستان کے دعوؤں کو مسترد کرتے ہوئے دلیل دی ہے کہ ان کا ملک میں سیکیورٹی کے مسائل سے کوئی تعلق نہیں ہے۔



متعللقہ خبریں