پاکستان: مسافر بس وادی میں جا گری، 20 مسافر ہلاک

گلگت بلتستان کے قراقرم ہائی وے پر ایک مسافر بس بے قابو ہو کر وادی میں جا گری، حادثے میں 20 افراد ہلاک ہو گئے

2135079
پاکستان: مسافر بس وادی میں جا گری، 20 مسافر ہلاک

پاکستان کے علاقے گلگت بلتستان میں واقع قراقرم ہائی وے پر ایک مسافر بس بے قابو ہو کر وادی میں جا گری۔ حادثے میں 20 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

امدادی اور پولیس ٹیمیں جائے حادثہ کی طرف روانہ کردی گئیں اور زخمیوں کو ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق بس روالپنڈی سے گلگت بلتستان کے لئے روانہ ہوئی۔ بس میں سوار مسافروں کی کُل تعداد کے بارے میں تاحال کوئی معلومات موجود نہیں ہیں۔

پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے ہلاک ہونے والوں کے لئے تعزیتی پیغام جاری کیا اور زخمیوں کی فوری صحتیابی کی تمّنا ظاہر کی ہے۔

انہوں نے زخمیوں کو ہر ممکنہ طبّی امداد فراہم کرنے کے احکامات بھی جاری کئے ہیں۔



متعللقہ خبریں