پاکستان کا پہلا خلائی مشن چاند کے سفر پر روانہ

سیٹلائٹ مشن 3 سے 6 ماہ تک چاند کے اطراف چکر لگائے گا اور چاند کی سطح کی تصاویر لے گا

2135193
پاکستان کا پہلا خلائی مشن چاند کے سفر پر روانہ

پاکستانی میڈیا کے مطابق پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن 2 بج کر 28 منٹ  پر چین کی جانب سے چاند کے لیے روانہ کردیا گیاہے۔

توقع ہے کہ یہ سیٹ لائٹ5 دن تک چاند کے مدار تک  پہنچے گا۔

انسٹی ٹیوٹ اف اسپیس ٹیکنالوجی کی کور کمیٹی کے رکن ڈاکٹر خرم خورشید کا کہنا ہے  کہ  سیٹلائٹ نے  چین کے ہینان اسپیس لانچ سائٹ سے چاند کی جانب اڑان بھری ہے۔

اس سیٹلائٹ کی آئی ایس ٹی نے چین کی شنگھائی یونیورسٹی اور پاکستان کی قومی خلائی ایجنسی سپارکو کے تعاون سے ڈیزائننگ  اور تیاری  کی   ہے۔

یہ سیٹلائٹ مشن 3 سے 6 ماہ تک چاند کے اطراف چکر لگائے گا اور چاند کی سطح کی تصاویر لے گا۔

واضح رہے کہ پاکستان میں خلابازوں کو تربیت دینے اور خلا میں مشن شروع کرنے کے لیے 2019 میں چین کے ساتھ خلائی تحقیق کے معاہدے کیے تھے۔

 



متعللقہ خبریں