پاکستان: بارودی سرنگ دھماکے، ایک شخص ہلاک، 18 زخمی

صوبہ بلوچستان میں 2 بارودی سرنگ دھماکوں میں ایک شخص ہلاک اور 18 افراد زخمی ہو گئے

2134713
پاکستان: بارودی سرنگ دھماکے، ایک شخص ہلاک، 18 زخمی

پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں 2 بارودی سرنگ دھماکوں  میں ایک شخص ہلاک اور 18 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

پولیس کے جاری کردہ بیان کے مطابق صوبہ بلوچستان کی تحصیل دکی میں پہلی بارودی سرنگ اس وقت پھٹی جب ایک ٹرک راستے سے گزر رہا تھا اور دوسری بارودی سرنگ جائے وقوعہ کی تحقیقات کے دوران پھٹی ہے۔

دھماکوں میں ایک شخص ہلاک ا ور 18 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی۔



متعللقہ خبریں