وزیرخزانہ کا اقتصادی شرح نمو کیلئے آئی ایم ایف کے ساتھ مل کر کام کرنے کا عزم
وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے پاکستان کی اقتصادی شرح نمو میں اضافے اور استحکام کیلئے اصلاحاتی ایجنڈے پر آئی ایم ایف کے ساتھ ملکر کام کرنے کا حکومتی عزم ظاہر کیا
وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے پاکستان کی اقتصادی شرح نمو میں اضافے اور استحکام کیلئے اصلاحاتی ایجنڈے پر آئی ایم ایف کے ساتھ ملکر کام کرنے کا حکومتی عزم ظاہر کیا۔انہوں نے اس عزم کا اظہار آئی ایم ایف کے مشن کے سربراہ ناتھن پورٹر کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے اسلام آباد میں ان سے ملاقات کی۔
اس موقع پر تمام بڑے اقتصادی اشاریوں مالیاتی استحکام، ڈھانچہ جاتی اصلاحات توانائی کے شعبے کی استعداد کار بڑھانے اور سرکاری اداروں کے نظم ونسق میں بہتری لانے کے امور کے بارے میں حکومتی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیر خزانہ نے پاکستان کے ساتھ مالیاتی تعاون پر آئی ایم ایف کا شکریہ ادا کیا اور دوسرے اقتصادی جائزے کے دوران نتیجہ خیز ملاقاتوں کی توقع ظاہر کی۔آئی ایم ایف کا مشن قلیل مدتی قرض پروگرام کے دوسرے جائزے کیلئے پاکستان میں ہے۔
متعللقہ خبریں
پاکستان کی ایران سے ملحقہ سرحدوں پر ایران محافظین کی فائرنگ سے 4 پاکستانی ہلاک
ایرانی سرحدی محافظوں نے ایک گاڑی پر فائرنگ کی جس میں 6 افراد سوار تھے