وزیراعظم شہباز شریف کی رمضان المبارک میں بجلی ، گیس کی بلاتعطل فراہمی کی ہدایت

وزیراعظم نے نجی شعبے تیل وگیس کی تلاش اور تقسیم میں ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کو ہر قسم کی سہولت فراہم کرنے کی ہدایت کی

2114006
وزیراعظم  شہباز شریف  کی رمضان المبارک میں بجلی ، گیس کی بلاتعطل فراہمی کی ہدایت

وزیراعظم شہبازشریف نے ہدایت کی ہے کہ رمضان المبارک کے دوران صارفین کو بجلی اور گیس کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنائی جائے۔

پیرکو اسلام آباد میں پیٹرولیم کے شعبے کے حوالے سے اعلی سطح کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نجی شعبے کو سہولت کی فراہمی اور صارفین خاص طور پر معاشرے کے معاشی طور پر کمزور طبقوں کو تحفظ فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔

وزیراعظم نے نجی شعبے تیل وگیس کی تلاش اور تقسیم میں ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کو ہر قسم کی سہولت فراہم کرنے کی ہدایت کی۔

وزیراعظم نے عزم ظاہر کیا کہ وہ قومی خزانے اور لوگوں کی محنت کی کمائی کو لوٹنے نہیں دیںگے انہوںنے کہا کہ ایل پی جی شعبے کی سخت نگرانی کو یقینی بنانا چاہیے تاکہ معقول قیمتوں پر صارفین کو ایل پی جی فراہم ہوا انہوں نے صنعتوں کو گیس کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

شہبازشریف نے کہاکہ مقامی صارفین کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے کہ وہ اپنی روز مرہ اشیاء کو گیس کی بجائے بجلی پر چلائیں انہوں نے گزشتہ حکومت کے دوران توانائی کی بچت کیلئے تیار کردہ لائحہ عمل پر عملدرآمد کے حوالے سے رپورٹ بھی طلب کی۔

انہوں نے پاکستان کی توانائی کے شعبے کے انتظامی ڈھانچے کو بین الاقوامی خطوط پر تشکیل دینے کی ہدایات دیں۔

انہوں نے کہاکہ توانائی شعبے کی اصلاحات کے بارے میں مختصر مدت، وسطی اور طویل المعیاد لائحہ عمل تربیت دینا چاہیے اور ترجیحی بنیادوں پر انہیں پیش کیا جائے۔

 

 



متعللقہ خبریں