شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کا 146 واں یوم پیدائش

حکیم الامت کا لقب پانے والے علامہ محمد اقبال نے نوجوانوں میں خودی کا جذبہ پیدا کیا اور  قوم کو بیداری کا سبق دیا

2062434
شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کا 146 واں یوم پیدائش

شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کا 146 واں یوم پیدائش آج منایا جا رہا ہے، ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔

حکیم الامت کا لقب پانے والے علامہ محمد اقبال نے نوجوانوں میں خودی کا جذبہ پیدا کیا اور  قوم کو بیداری کا سبق دیا۔

علامہ اقبال نے اپنی شاعری سے امت مسلمہ کو  یکجہتی کا پیغام دیا۔

یوم اقبال کے حوالے سے آج لاہور میں صبح مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی پُروقار  تقریب کے علاوہ ملک بھر میں خصوصی تقریبات منعقد کی جا رہی ہیں۔

علامہ محمد اقبال کے 146ویں یومِ پیدائش پر آج پاک بحریہ کے دستے نے مزارِ اقبال کے اعزازی گارڈز کے فرائض سنبھال لیے۔

تقریب کے مہمانِ خصوصی اسٹیشن کمانڈر پاکستان نیوی لاہور کموڈور ساجد حسین نے سربراہ پاک بحریہ کی جانب سے مزارِ اقبال پر پھول چڑھائے۔

کموڈور ساجد حسین نے مزارِ اقبال پر فاتحہ خوانی کی اور مہمانوں کی کتاب میں تاثرات بھی قلم بند کیے۔

یومِ اقبال کے حوالے سے آج ملک بھر میں تقریبات بھی منعقد کی جا رہی ہیں۔

اس موقع پر حکومت نے ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کر رکھا ہے۔

 

 

 



متعللقہ خبریں