دریائے ستلج میں طغیانی،1 لاکھ سے زائد افراد منتقل

بتایا گیا ہے کہ بالخصوص سیلاب سے بہاول پور اور قصور کے علاقے متاثر ہوئے ہیں جہاں سے تین ہفتوں کے دوران ایک لاکھ سے زائد افراد کو منتقل کیا گیا ہے

2028361
دریائے ستلج میں طغیانی،1 لاکھ سے زائد افراد منتقل

 پاکستان کے صوبہ پنجاب میں مون سونبارشوں کے باعث ماثرہ علاقوں سے  ایک لاکھ سے  زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے۔

 امدادی ٹیموں  کے مطابق، دریائے ستلج میں طغیانی   اااور دیگر نشیبی علاقوں میں پانی بھرنے سے امدادی کاروائیوں کا دائرہ بڑھا دیا گیا ہے۔

 بتایا گیا ہے کہ بالخصوص سیلاب سے بہاول پور اور قصور کے علاقے متاثر ہوئے ہیں جہاں سے تین ہفتوں کے دوران ایک لاکھ سے زائد افراد کو منتقل کیا گیا ہے۔

 پاکستان کی قومی ایجنسی برائے انسداد آفات کا کہنا ہے کہ  دریائے راوی میں پانی کی سطح معمول کے مطابق ہے لیکن دریائے ستلج میں اس ہفتے مزید طغیانی آ سکتی ہے۔

 



متعللقہ خبریں