پاکستان ریلوے نظام اور بندرگاہوں کےذریعے علاقائی ممالک کو تجارتی راہداری فراہم کرئیگا: شہباز شریف

انہوں نے منگل کے روز اسلام آباد میں پاکستان ریلویز سے متعلق امور کے بارے میں ایک جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ مین لائن ون پاکستان ریلوے کے لئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے

1999254
پاکستان ریلوے نظام اور بندرگاہوں کےذریعے علاقائی ممالک کو تجارتی راہداری فراہم  کرئیگا: شہباز شریف

وزیراعظم محمد شہبازشریف نے متعلقہ حکام کو ریلوے مین لائن ون کو بہتر بنانے پر کام کا آغاز کرنے کی ہدایت کی ہے۔

انہوں نے منگل کے روز اسلام آباد میں پاکستان ریلویز سے متعلق امور کے بارے میں ایک جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ مین لائن ون پاکستان ریلوے کے لئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان مستقبل میں اپنے ریلوے کے نظام اور بندرگاہوں کے ذریعے دیگر علاقائی ممالک کو تجارتی راہداریاں بھی فراہم کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان ریلوے کی بحالی کے لئے ترجیحی بنیادوں پر متعدد اقدامات کر رہی ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ لوگ پاکستان مسلم لیگ نون کے دور حکومت میں شروع کئے گئے موٹرویز سمیت تعلیم، صحت اور مواصلاتی منصوبوں سے استفادہ کر رہے ہیں۔

انہوں نے ملک میں حالیہ تباہ کن سیلابوں کے بعد ریل نیٹ ورک کی بحالی کیلئے کوششوں کو بھی سراہا۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ ٹکٹنگ کے نظام کو مکمل طور پر ڈیجیٹل کر دیا گیا ہے جبکہ ریلوے کے دیگر شعبوں کی ڈیجیٹلائزیشن کا کام جاری ہے۔



متعللقہ خبریں