پاکستان، برف کا تودہ گرنے سے 10 شہری جان بحق

وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے برفانی تودہ گرنے سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور فی الفور امداد کی ہدایت کی

1991637
پاکستان، برف کا تودہ گرنے سے 10 شہری جان بحق

اطلاع کے مطابق پاکستان کے گلگت بلتستان کے علاقے استور میں برفانی تودہ گرنے سے 10 افراد جاں بحق ہوگئے۔

مقامی حکام کا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان کے ضلع استورمیں 10 افراد برفانی تودے تلے دبتے ہوئے اللہ کو پیارے ہو گئےقامی حکام کے سیلی۔ش کرتےرتے ہو۔، اس حادثے میں  10 افراد زخمی بھی ہوئے۔

جائے وقوعہ کو امدادی ٹیمیں اور ایمبولنسیں روانہ کر دی گئی ہیں۔

ملبے میں دبے افراد کے لیے استور میں کنٹرول روم بھی قائم کردیا گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق اورزخمی افراد خانہ بدوش تھے۔ ملبے تلے دبے افراد کی تلاش کے لیے امدادی کاروائیاں جاری ہیں۔

وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے برفانی تودہ گرنے سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ افراد کو ہرممکنہ امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

 



متعللقہ خبریں