کراچی میں رمضان کے راشن کی تقسیم کے دوران بھگدڑ مچ گئی، 12 افراد لقمہ اجل

بھگدڑ مچنے سے قریب واقع  نالے میں گرنے سے خواتین بھی جاں بحق ہوئیں جبکہ متعدد افراد زخمی ہو گئے

1968349
کراچی میں رمضان کے راشن کی تقسیم کے دوران بھگدڑ مچ گئی، 12 افراد لقمہ اجل

کراچی کی ایک نجی  کمپنی میں  راشن کی تقسیم کے دوران بھگدڑمچنے سے 3 بچوں سمیت 12 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔  

حکومت ِ سندھ نے لواحقین کیلیے فی کس پانچ لاکھ جبکہ ہر زخمی کو ایک لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا ہے۔

ابتدائی تفصیلات کے مطابق بھگدڑ مچنے سے قریب واقع  نالے میں گرنے سے خواتین بھی جاں بحق ہوئیں جبکہ متعدد افراد زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ 

 ایدھی فاؤنڈیشن کے رضا کار کے مطابق راشن کی تقسیم کے دوران بجلی کا تار گرنے کی وجہ سے بھگدڑ مچی تاہم بعد میں اس دعوے کی تردید کردی گئی۔ عینی شاہدین کے مطابق بھگدڑ مچنے سے متعدد افراد دم گھٹنے سے  بے ہوش ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ  اس واقع  میں  12 افراد جاں بحق جبکہ پانچ زخمی ہوئے جن میں سے تین کی حالت تشویشناک ہے۔

ایس پی بلدیہ ٹاؤن کے مطابق کمپنی کی جانب سے راشن تقسیم کی اطلاع نہیں دی گئی تھی،  پولیس نے کمپنی  کے  7 ملازمین کو  حراست میں لے لیا ہے۔



متعللقہ خبریں