پاکستان: کوہاٹ میں کشتی ڈوب گئی،11 بچے ہلاک

پاکستان کے شہرکوہاٹ کے تاندہ ڈیم میں مدرسے کے طلباء کی کشتی الٹنے سے 11 طلباء ڈوب کر جاں بحق ہوگئے جبکہ دوسری جانب بیلہ کے قریب کوئٹہ سے کراچی جانے والی مسافر بس کھائی میں گرنے سے 44 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے

1939187
پاکستان: کوہاٹ میں کشتی ڈوب گئی،11 بچے ہلاک

 پاکستان کے شہرکوہاٹ کے تاندہ ڈیم میں مدرسے کے طلباء کی کشتی الٹنے سے 11 طلباء ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو 1122 کے مطابق، کشتی الٹنے سے تمام طلباء ڈوب گئے جن کی تعداد 25 سے 30 بتائی جاتی ہے، مدرسے کے طلباء پکنک کے لیے تاندہ ڈیم آئے تھے۔

حکام نے بتایا کہ اب تک 18 طلباء کو نکال لیا گیا ہے جن میں 11 طلباء جاں بحق ہوگئے جبکہ 8 اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

نگراں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد اعظم خان نے واقعے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے ڈوبنے والے افراد کو بحفاظت نکانے کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

 دوسری جانب بیلہ  کے قریب کوئٹہ سے کراچی جانے والی مسافر بس کھائی میں گرنے سے 44 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔

 ذرائع کے مطابق حادثے کے بعد مسافر بس میں آگ بھڑک اٹھی جس کے باعث مسافروں کو بس سے نکالنے میں مشکل پیش آ رہی ہے۔

اسسٹنٹ کمشنر لسبیلہ حمزہ انجم کے مطابق مسافر کوچ میں جاں بحق افراد کی تعداد 44 ہوگئی ہے، مسافر کوچ میں 48 افراد سوار تھے جن میں بچوں اور خواتین کی تعداد زیادہ ہے۔

 



متعللقہ خبریں