بچوں کے سکولوں میں داخلے کو یقینی بنائیں: صدر عارف علوی

تقریب میں یونیورسٹی کے فیکلٹی ،طلبہ اور انکے والدین نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت نے کہا کہ سکول جانے والی عمر کے تمام بچوں کو سکولوں میں جانا چاہئے

1938430
بچوں کے سکولوں میں داخلے کو یقینی بنائیں: صدر عارف علوی

صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے تمام سٹیک ہولڈرز پر زور دیا ہے کہ وہ بچوں کے سکولوں میں داخلے کو یقینی بنائیں اور تمام ایف ایس سی کے کوالیفائیڈ طلبا کو اعلیٰ تعلیمی اداروں میں بھیجا جائے،ملک میں پرائمری کے بچوں کے سکولوں میں اندراج کی شرح صرف 68فیصد ہے جبکہ ہمسایہ ملک میں  یہ شرح 98فیصد جبکہ ہائر ایجوکیشن میں داخلوں کی شرح صرف 9فیصد ہے اور اگر اس کا موازنہ دیگر علاقائی ممالک سے کیا جائے تو وہاں اس کی شرح 60فیصد ہے جو کہ ملک میں معاشی اور واقتصادی ترقی کی رفتار کے حصول اور معیاری انسانی وسائل کی ضروریات کے لیے انتہائی نا کافی ہے ۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار جمعرات کو ورچوئل یونیورسٹی آف پاکستان کے کانووکیشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

تقریب میں یونیورسٹی کے فیکلٹی ،طلبہ اور انکے والدین نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت نے کہا کہ سکول جانے والی عمر کے تمام بچوں کو سکولوں میں جانا چاہئے اور کوئی بچہ بھی تعلیم سے محروم نہیں رہنا چاہئے جوکہ ملک کی ترقی کیلئے لازم ہے ۔انہوں نے کہا کہ جنوب ایشائی خطے کے ممالک سے اگر موازنہ کیا جائے تو پاکستان میں پرائمری سطح پر سکولوں میں بچوں کا اندراج صرف 68فیصد ہے جبکہ ہمسایہ ملک میں یہ شرح 98فیصد ہے۔انہوں نے کہا کہ پرائمری سطح پر سکولوں میں بچوں کے اندراج کی اتنی کم شرح خطرے کی علامت ہے اور پوری قوم کیلئے لمحہ فکریہ ہے ۔

صدرمملکت نے کہا کہ یونیورسٹیاں طلبہ کو داخلے نہ دیکر عام طور پر فخر محسوس کرتی ہیں جبکہ ہزاروں طلبا کی یہ خواہش ہوتی ہے کہ وہ اعلیٰ تعلم حاصل کریں ۔انہوں نے کہا کہ یہ عمل  ٹھیک نہیں اور اس کی حوصلہ شکنی کرنے کی اشد ضرورت ہے انہوں نے ملک کے سرکاری اور الحاق شدہ اعلیٰ تعلیمی اداروں پر زور دیا کہ وہ تمام طلبا جو اپنی صلاحیتوں اور استعداد کار کو بڑھانے کی کوشش کرتے ہیں ان کے مذکورہ تعلیمی اداروں میں 100فیصد داخلوں کو یقینی بنانا چاہئے تاکہ اعلیٰ تعلیم سے مزین گریجویٹس آن لائن اعلیٰ تعلیم حاصل کرکے ملکی ترقی میں اپنا کردار ادا کرسکیں ۔



متعللقہ خبریں