کورونا وباء کو پھیلنے سے روکنے کیلئے اجتماعی کوششوں کی ضرورت ہے: وزیر اعظم عمران خان

اسلام آباد میں وفاقی کابینہ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ملک کو ایسے موقع پروباء پرقابوپانے کے لئے سنجیدہ فیصلوں اوررویوں کی ضرورت ہے

1538029
کورونا وباء کو پھیلنے سے روکنے کیلئے اجتماعی کوششوں کی ضرورت ہے: وزیر اعظم عمران خان

وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ کوروناوائرس کے باعث طبی عملہ اورہسپتال پرشدیددبائو ہے اس لئے کوروناوباء کوپھیلنے سے روکنے کے لئے اجتماعی کوششوں کی ضرورت ہے۔
اسلام آباد میں وفاقی کابینہ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ملک کو ایسے موقع پروباء پرقابوپانے کے لئے سنجیدہ فیصلوں اوررویوں کی ضرورت ہے۔
وزیراعظم نے کہاکہ ملک میں کوروناوائرس سے اموات میں اضافے کے دوران عوامی جلسے کرنا لوگوں کی جانوں سے کھیلنے کے مترادف ہے۔
کابینہ نے Remdesivirکے سوایم جی ٹیکے کی قیمت نوہزاردوسوچوالیس روپے سے کم کرکے پانچ ہزارچھ سواَسی روپے کرنے کی منظوری دی جوکہ کوروناوائرس کے علاج کے لئے موثر ثابت ہواہے۔
وزیراعظم نے کوروناوائرس کی ویکسین کی بروقت خریداری اوردستیابی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔
کابینہ کو موجودہ حکومت کی طرف سے شروع کئے گئے دوبڑے منصوبوں لاہور میں راوی ریورفرنٹ اربن ڈویلپمنٹ اورکراچی میں بنڈل آئس لینڈکے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
وزیراعظم نے کہاکہ دونوں منصوبے ماحولیاتی آلودگی ختم کرنے، قیمتی غیرملکی زرمبادلہ حاصل کرنے اورلوگوں کوروزگارفراہم کرنے کے لئے بہت اہم ہیں۔



متعللقہ خبریں