پاکستان میں ایک دن میں کرونا وائرس سے ریکارڈ 136 افراد جاں بحق

پنجاب میں58ہزار239،سندھ میں57ہزار868، خیبرپختونخوا میں19ہزار107، بلوچستان میں8ہزار437، اسلام آباد میں9ہزار242، گلگت بلتستان میں ایک ہزار ایک سو   چونسٹھ اور آزادکشمیر میں703مریض ہیں

1437720
پاکستان میں ایک دن میں کرونا وائرس سے ریکارڈ 136 افراد جاں بحق

پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے سبب ریکارڈ 136 اموات ہوئیں جس کے بعد اموات کا مجموعہ 2 ہزار 975 ہو گیا ہے اور  متاثرہ افرادکی مجموعی تعداد ایک لاکھ چون ہزارسات سوساٹھ ہوگئی ہے ۔

پنجاب میں58ہزار239،سندھ میں57ہزار868، خیبرپختونخوا میں19ہزار107، بلوچستان میں8ہزار437، اسلام آباد میں9ہزار242، گلگت بلتستان میں ایک ہزار ایک سو   چونسٹھ اور آزادکشمیر میں703مریض ہیں۔

کورونا وائرس کے باعث سب سے زیادہ اموات بھی پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں ایک ہزار 149 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ سندھ میں 886، خیبر پختونخوا میں 731، اسلام آباد میں 90، گلگت بلتستان میں 17، بلوچستان میں 89 اور آزاد کشمیر میں 13 افراد کورونا وائرس سے جاں بحق ہو چکے ہیں۔

ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران 28 ہزار 117 ٹیسٹ کیے گئے جب کہ مجموعی طور پر 9 لاکھ 50 ہزار 782 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

معان خصوصی ظفر مرزا نے بھی خبردار کیا ہے کہ پاکستان میں کورونا کیسزاوراموات میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔  معاون خصوصی نے کہا کہ اسپتالوں میں وینٹی لیٹرز پر بھی مریضوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہوگا۔ ظفر مرزا کا کہنا تھا کہ پاکستان کے گنجان آباد علاقوں میں کورونا وائرس کے کیسز زیادہ ہیں۔ اب تک اس وباء سے متاثرہ58ہزار437مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔



متعللقہ خبریں