عام انتخابات کے دوران امن و امان اور سکیورٹی کو یقینی بنایا جائے گا : نگراں وزیراعظم

کابینہ نے صوبائی حکومتوں کے لئے اس بات کو یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیا کہ انتخابی ضابطہ اخلاق اور سکیورٹی پروٹوکول پر سختی سے عملدرآمد ہو اورانتظامیہ کی طرف سے سیاسی رہنماﺅں کو کارنر میٹنگز اور سیاسی اجتماعات کے دوران سکیورٹی کو یقینی بنایا جائے

1015168
عام انتخابات کے دوران امن و امان اور سکیورٹی کو یقینی بنایا جائے گا : نگراں وزیراعظم

 وفاقی کابینہ کااجلاس نگران وزیر اعظم جسٹس (ر) ناصر الملک کی زیر صدارت بدھ کو وزیر اعظم آفس میں منعقد ہوا۔ سیکرٹری داخلہ نے اجلاس کو عام انتخابات کے دوران امن و امان اور سکیورٹی کو یقینی بنانے کے لئے صوبائی حکومت کی معاونت کے حوالے سے کئے جانے والے اقدامات اور کوششوں کے بارے میں آگاہ کیا۔

کابینہ نے صوبائی حکومتوں کے لئے اس بات کو یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیا کہ انتخابی ضابطہ اخلاق اور سکیورٹی پروٹوکول پر سختی سے عملدرآمد ہو اورانتظامیہ کی طرف سے سیاسی رہنماﺅں کو کارنر میٹنگز اور سیاسی اجتماعات کے دوران سکیورٹی کو یقینی بنانے کے لئے اٹھائے جانے والے اقدامات کے بارے میں آگاہ رکھا جائے۔

ان اقدامات میں 42 ہزار سے زائد سول آرمڈ فورسز کی تعیناتی، نیکٹا کے ذریعے صوبائی حکومتوں کے ساتھ معلومات کے تبادلے، ایوی ایشن معاونت کی فراہمی اور ایف آئی اے اور نادرا کی طرف سے تکنیکی معاونت سمیت مختلف اقدامات شامل ہیں۔ کابینہ نے صوبائی حکومتوں کے لئے اس بات کو یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیا کہ انتخابی ضابطہ اخلاق اور سکیورٹی پروٹوکول پر سختی سے عملدرآمد ہو اورانتظامیہ کی طرف سے سیاسی رہنماﺅں کو کارنر میٹنگز اور سیاسی اجتماعات کے دوران سکیورٹی کو یقینی بنانے کے لئے اٹھائے جانے والے اقدامات کے بارے میں آگاہ رکھا جائے۔

 کابینہ نے اینٹی منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کے لئے سرمائے کی فراہمی کی روک تھام کے حوالے سے ملک کی کمٹمنٹ پوراکرنے کے لئے ایکشن پلان پر عملدرآمد میں سہولت کے لئے خزانہ ڈویژن کی طرف سے تجویز کردہ مختلف اقدامات کی منظوری دی۔

 کابینہ نے دیامر بھاشا اور مہمند ڈیم کی تعمیر کے حوالے سے وفاقی ملازمین کی طرف سے حصہ ڈالنے کی تجویز کی تائید کی ۔ تجویز کے مطابق گریڈ 17 سے 22 کے افسران کی دو دن کی تنخواہ اور گریڈ ایک سے 16 کے اہلکاروں کی ایک دن کی تنخواہ اس مقصد کے لئے عطیہ کی جائے گی۔

کابینہ نے سابقہ فاٹا/پاٹا کے علاقوں کو ابتدائی طورپر تین ماہ کے لئے وفاقی ٹیکسوں کی چھوٹ کے حوالے سے نوٹیفکیشن کے اجراءکی بھی منظوری دی۔ اجلاس میں الیکشن ایکٹ 2017 کی شق 6(3) میں ترمیم کی بھی منظوری دے دی گئی ۔



متعللقہ خبریں