افغان صدر اشرف غنی کا پاکستان پر دباو بڑھانے کا مطالبہ

صدر  اشرف غنی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ  وہ پاکستان کے ساتھ تعلقات بہتر بنانے کیلئے کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں لیکن اسلام آباد کی جانب سے تعاون کا کوئی اشارہ نہیں ملا

889550
افغان صدر اشرف غنی کا پاکستان پر دباو بڑھانے کا مطالبہ

افغان صدر اشرف غنی نےامریکی  صدر دونلڈ ٹرمپ کے پاکستان پر بڑحائے جانے والے دباو اور لگائی جانے والی پابندیوں پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے قوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے بھی  فغانستان میں استحکام کو یقینی بنانے کیلئے پاکستان پر مزید دباؤبڑھانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

صدر  اشرف غنی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ  وہ پاکستان کے ساتھ تعلقات بہتر بنانے کیلئے کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں لیکن اسلام آباد کی جانب سے تعاون کا کوئی اشارہ نہیں ملا،افغان امن عمل کو آگے بڑھانے کیلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے ۔

افغان میڈیا کے مطابق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے 15 رکنی وفد نے کابل کا دورہ کیاجہاں انہوں نے افغان صدر اشرف غنی، چیف ایگزیکٹو عبداﷲ عبداﷲ اور دیگر عہدیداروں سے ملاقاتیں کیں۔ نکی ہیلی بھی وفد میں شامل ہیں ۔ سلامتی کونسل کے وفد نے افغان قیادت سے ملاقات میں افغانستان میں سیکیورٹی کی صورتحال، انسداد دہشت گردی کی کوششوں، بدعنوانی اور منشیات کے خاتمے سمیت امن و مصالحت کے عمل کو تیز کرنے کے علاوہ انتظامی اصلاحات پر بات چیت کی۔



متعللقہ خبریں