ایرانی صدر و وزیر خارجہ سمیت دیگر اعلی حکام ہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاک

ایرانی سرکاری ٹی وی کے مطابق، ایرانی صدر سمیت  ہیلی کاپٹر میں سوار وزیر خارجہ امیرعبدالہیان سمیت دیگر افراد کی بھی ہلاکت ہوئی ہے

2141438
ایرانی صدر و وزیر خارجہ سمیت دیگر اعلی حکام ہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاک

 ایران کے صدر ابراہیم رئیسی ہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاک ہوگئے ہیں۔

ایرانی سرکاری ٹی وی کے مطابق، ایرانی صدر سمیت  ہیلی کاپٹر میں سوار وزیر خارجہ امیرعبدالہیان سمیت دیگر افراد کی بھی ہلاکت ہوئی ہے۔

ایرانی خبر رساں اداروں مہر اور تسنیم نے ایرانی صدر کی ہلاکت کی اطلاع دی ہے تاہم اب تک سرکاری طور پر اس کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔

 یاد رہے کہ ایرانی صدر نے گزشتہ روز مشرقی آذربائیجان صوبے میں الہام علی ایف کے ہمراہ ایک بیراج کا افتتاح کیا تھا۔

اس ہیلی کاپٹر پر صدر ابراہیم رئیسی، وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان، تبریز کے امام محمد علی الہاشم اور مشرقی آذربائیجان کے گورنر مالک رحمتی سوار تھے۔

ہیلی کاپٹر کے مسافروں میں عملہ، سلامتی کے سربراہ اور محافظ بھی شامل تھے۔

قبل ازیں، ایران کے ہلال احمر کے سربراہ نے کہا تھا کہ ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کا لاپتہ ہیلی کاپٹر مل گیا ہے لیکن صورت حال اچھی نہیں ہے۔

ایرانی ہلال احمر کے سربراہ پیرحسین کولیوند نے سرکاری ٹی وی کو بتایا کہ ہم ملبے کو دیکھ سکتے ہیں اور صورتحال اچھی نہیں لگتی۔

ایران کے سرکاری میڈیا کا کہنا ہے تھا کہ صدر ابراہیم رئیسی اور ایرانی وزیرخارجہ حسین امیر عبداللہیان کے ہیلی کاپٹر کو پیش آنے والے حادثے کے بعد بڑے پیمانے پر تلاش و امداادی کام جاری ہے



متعللقہ خبریں