سعودی عرب: شاہ سلمان بن عبدالعزیز کو ہسپتال میں داخل کر لیا گیا

شاہ سلمان بن عبدالعزیز کو، جگر میں انفیکشن کی وجہ سے، ہسپتال میں داخل کر لیا گیا ہے: سعودی شاہی دیوان

2141446
سعودی عرب: شاہ سلمان بن عبدالعزیز کو ہسپتال میں داخل کر لیا گیا

سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز کو، جگر میں انفیکشن کی وجہ سے، ہسپتال میں داخل کر لیا گیا ہے۔

سعودی شاہی دیوان کے جاری کردہ تحریری بیان کے مطابق کل، تیز بخار اور جوڑوں کے درد کی شکایت کی وجہ سے، 88 سالہ شاہ سلمان کا دارالحکومت جدّہ کے السلام پیلس میں واقع کلینک میں معائنہ کیا گیا ہے۔

جگر میں انفیکشن کی تشخیص ہونے کے بعد اینٹی بائیوٹک علاج کے لئے انہیں السلام پیلس کلینک میں داخل کر لیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ماہِ نومبر میں بھی شاہ فیصل ہسپتال میں سعودی شاہ کا معمول کا چیک اپ کیا گیا  تھا۔



متعللقہ خبریں