امریکی مشیر کی اسرائیلی وزیراعظم سے ملاقات،اہم امور پر تبادلہ خیال

اسرائیل کے سرکاری ٹی وی چینل KAN  کے مطابق، یہ ملاقات مغربی القدس میں واقع وزیراعظم ہاوس میں  کی گئی جس سے متعلق  تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں

2141488
امریکی مشیر کی اسرائیلی وزیراعظم سے ملاقات،اہم امور پر تبادلہ خیال

اسرائیلی وزیر اعظم  بن یامین نیتین یاہو نے امریکی مشیر  برائے قومی سلامتی  جیک سلیوان سے  ملاقات کی ہے ۔

 اسرائیل کے سرکاری ٹی وی چینل KAN  کے مطابق، یہ ملاقات مغربی القدس میں واقع وزیراعظم ہاوس میں  کی گئی جس سے متعلق  تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں ۔

 وائٹ ہاوس کے رابطہ مشیر برائے قومی سلامتی  جان کربی  نے گزشتہ دنوں  اپنے بیان میں بتایا تھا کہ سلیوان غزہ کی موجودہ صورتحال سے متعلق اسرائیلی وزیراعظم سے  رابطہ کریں گے۔

 جیک سلیوان  مشرق وسطی کے دورے کے سلسلے میں پہلے سعودی عرب گئے تھے جہاں انہوں نے   سعودی حکام کے ساتھ غزہ کی صورتحال اور انسانی امداد کی ترسیل کے معاملے پربات چیت کی تھِی جہاں سے وہ اسرائیل روانہ ہو گئے تھے ۔



متعللقہ خبریں