امریکی مشیر کی سعودی عرب آمد،ولی عہد سے ملاقات

امریکی مشیر برائے قومی سلامتی  جیک سلیوان نے سعودی  ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے دونوں ممالک کے درمیان جامع اسٹریٹجک معاہدے کے حتمی ورژن اور غزہ کی پٹی میں اسرائیل کے حملوں پر تبادلہ خیال کیا

2141304
امریکی مشیر کی سعودی عرب آمد،ولی عہد سے ملاقات

امریکی مشیر برائے قومی سلامتی  جیک سلیوان نے سعودی  ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے دونوں ممالک کے درمیان جامع اسٹریٹجک معاہدے کے حتمی ورژن اور غزہ کی پٹی میں اسرائیل کے حملوں پر تبادلہ خیال کیا۔

جیک سلیوان نے سعودی عرب کے شہر ظہران میں محمد بن سلمان سے ملاقات کی جہاں وہ رابطے کے لیے گئے تھے۔

سعودی عرب کی سرکاری ایجنسی ایس پی اے کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ملاقات کے دوران سلمان اور سلیوان نے دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹجک معاہدے کے مسودے کے حتمی ورژن کا جائزہ لیا جو کہ تکمیل کے قریب ہے۔

بتایا گیا ہے کہ دو طرفہ ملاقات میں اسرائیل اور فلسطینیوں کے لیے "دو ریاستی حل تک پہنچنے کے لیے ایک قابل اعتبار راستہ تلاش کرنے، غزہ میں جنگ روکنے اور انسانی امداد کے داخلے میں سہولت فراہم کرنے کے امور پر بھی بات چیت ہوئی۔

سعودی عرب کے دورے کے بعد، سلیوان کا اسرائیل کا دورہ کرنے اور اسرائیلی وزیر اعظم بن یامین نیتن یاہو سے ملاقات متوقع ہے۔

 



متعللقہ خبریں