اسرائیلی فوج، مزاحمتی گروہوں کو ختم کرنے میں ناکام رہی ہے، اسرائیلی رکن پارلیمنٹ کا اعتراف

القسام بریگیڈ مکمل طور پر فعال ہے اور ہم ان میں سے کسی کو بھی ختم نہیں کر سکے

2141032
اسرائیلی فوج، مزاحمتی گروہوں کو ختم کرنے میں ناکام رہی ہے، اسرائیلی رکن پارلیمنٹ کا اعتراف

اسرائیل کو غزہ کی پٹی میں زمینی مداخلت  کرنے والے مقامات پر بھاری نقصان اٹھانا پڑرہا  ہے ۔

فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈز نے اعلان کیا ہے کہ انہوں نے گزشتہ 10 دنوں میں غزہ کی پٹی کے مختلف مقامات پر اسرائیلی فوج کی 100 فوجی گاڑیوں کو تباہ کیا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ تباہ ہونے والی گاڑیوں میں ٹینک، پرسنل کیریئر اور بلڈوزر شامل ہیں۔

اس بات پر زور دیا گیا  ہےکہ اسرائیلی فوجیوں بشمول اعلیٰ افسران  بھاری جانی نقصان بھی برداشت کرنا پڑا ہے۔

میدانِ جنگ میں اسرائیلی افواج اور فلسطینی مزاحمتی گروپوں کے درمیان شدید جھڑپیں جاری ہیں تو اسرائیلی رکن پارلیمنٹ  کی جانب سے اعترافی بیان سامنے آیا ہے۔

اسرائیلی رکن پارلیمنٹ امیت حلوی نے اسرائیلی ٹیلی ویژن چینل 14  کو بعض بیانات دیے ہیں۔

حلوی کا کہنا ہے کہ القسام بریگیڈ مکمل طور پر فعال ہے اور ہم ان میں سے کسی کو بھی ختم نہیں کر سکے۔

حلوی نے کہا کہ اسلامی جہاد کے بریگیڈ ز بھی اسی  شکل میں لڑرہے ہیں۔



متعللقہ خبریں