غزہ میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 35 ہزار سے تجاوز کرگئی

غزہ میں فلسطینی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ بیان میں اسرائیل غزہ کی پٹی پر 224 دنوں سے جاری ان حملوں کے بارے میں معلومات  فراہم کی گئی ہیں

2140893
غزہ میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد  35 ہزار سے تجاوز کرگئی

7 اکتوبر سے غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فوج کے حملوں میں جان کی بازی ہارنے والوں کی تعداد گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 31 کے اضافے سے 35 ہزار 303 تک پہنچ گئی ہے ۔

غزہ میں فلسطینی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ بیان میں اسرائیل غزہ کی پٹی پر 224 دنوں سے جاری ان حملوں کے بارے میں معلومات  فراہم کی گئی ہیں ۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ کے مختلف علاقوں پر حملوں میں 4 قتل عام کیے، ان حملوں میں مزید 31 فلسطینی اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں  اور 56 فلسطینی زخمی ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ 7 اکتوبر سے غزہ کی پٹی پر اسرائیل کے حملوں میں ہلاکتوں کی تعداد 35 ہزار 303 اور زخمیوں کی تعداد 79 ہزار 261 ہو گئی ہے ۔

اقوام متحدہ  نے گزشتہ 10 دنوں میں غزہ کی پٹی میں اسرائیلی حملوں میں 700 ہزار سے زائد فلسطینی جبری طور پر بے گھر  ہونےکی اطلاع دی ہے۔

اقوام متحدہ کے انسانی حقوق فلسطین کے دفتر کے ایکس سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر جاری کردہ بیان میں بتایا گیا کہ غزہ کے جنوب میں 600 ہزار فلسطینی اور شمال میں 100 ہزار سے زائد فلسطینی، جن میں بچے، بوڑھے اور معذور افراد شامل ہیں،  اسرائیل کے حملوں اور انخلاء کے انتباہات کی وجہ سے بے گھر ہوئے ہیں ۔

بیان میں اسرائیلی افواج سے   بے گھر افراد کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالنے  سے گریز کر نے ممکن ہو تو ان کی بنیادی ضروریات کو پورا  کرنے ، اور انسانی امداد اور دیگر ضروریات زندگی کے داخلے اور تقسیم کو آسان بنانے کو کہا گیا ہے۔



متعللقہ خبریں