اسرائیلی فوج نے مزید فوجی کمک رفح کےلیے روانہ کر دی

بتایا گیا ہے کہ یہ فوج مشرقی رفح میں جاری اسرائیلی فوجی آپریشن میں حصہ لے گی جو اس ماہ سے وہاں کارروائی کررہی ہے

2140363
اسرائیلی فوج نے  مزید فوجی کمک رفح کےلیے روانہ کر دی

 خبر ملی ہے کہ اسرائیلی فوج نے 162ویں ڈویژن میں شمولیت کے لیے رفح میں ایک اضافی بٹالین فوج بھیجی ہے۔

 بتایا گیا ہے کہ یہ فوج مشرقی رفح میں جاری اسرائیلی فوجی آپریشن میں حصہ لے گی جو اس ماہ سے وہاں کارروائی کررہی ہے۔

 یہ قدم ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب توقع ہے کہ اسرائیلی حکومت رفح پر فوجی حملے کو وسعت دینے پر رضامند ہو جائے گی۔

اس سے قبل اسرائیلی فوج نے ایک بیان میں اعلان کیا تھا کہ اس کے پانچ فوجی شمالی غزہ کی پٹی میں مارے گئے ہیں۔

عبرانی زبان کے اخباریدیعوت احرونوت نے فوج کے حوالے سے بتایا کہ گزشتہ روز اسرائیلی  فائرنگ سے  پانچ فوجی ہلاک اور آٹھ زخمی ہوگئے جن میں سے تین کی حالت تشویشناک بیان کی جاتی ہے۔

اسرائیلی اخبار ہارٹز نے یہ بھی اطلاع دی ہے کہ پانچ فوجی ٹینک کی فائرنگ سے مارے گئے جن  کی موت کے حالات کے بارے میں کوئی اور تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔

 یاد رہے کہ اسرائیل نے گزشتہ اکتوبر سے محصور غزہ کی پٹی کے خلاف جوابی فوجی مہم شروع کر رکھی ہے۔



متعللقہ خبریں